ہائے میری قوم کی بے حسی

سخت گرمی کے ان روزوں میں آج ایک حافظ صاحب کو کھجور اور سادہ پانی سے افطار کرتے دیکھ کر کچھ میوے اور ٹھنڈا شربت آگے کیا تو کہنے لگے گلا خراب ہوتا ہے روزانہ ڈیڑھ گھنٹے تراویح میں قرآن پڑھنا پڑھتا ہے اگر طبیعت خراب ہوئی تو مشکل ہوجائے گی میں نے کہا ٹھنڈا پانی ہی پی لیں انکار کردیا پھر نمکین چیز آگے بڑھائی تو کہنے لگے گیسس کی پرابلم ہے
مجھے بڑا ترس آیا تو میں نے کہا اتنی محنت کرکےصبح سے شام تک رٹ کے گلا سوکھ جاتا ہے اور کھانے پینے میں پھر اتنی احتیاط آپ کا کیا فائدہ ہے اس میں ؟ کہنے لگے حفظ پکا رہتا ہے اور امت رمضان میں قرآن کے احترام و عظمت میں جڑتی ہے خدمت کا کچھ موقع مل تا ہے !
میں نے کہا آپ کی بھی کچھ خدمت کرتے ہیں یہ لوگ ؟ کہنے لگے چند سال پہلے تک ایک معمر شخص تھے وہ روزآنہ کھجور بادام دودھ وغیرہ تراویح کے بعد کھلا کے جاتے تھے ان کے انتقال کے بعد ایسا محبت سے کوئی پیش نہ آیا۔ بازو بیٹھے ایک حافظ صاحب سے پوچھا کہ عید بعد چھٹی ملتی ہے ؟ کہنے لگے ہاں ایک دن کی  لیکن کسی کو متبادل رکھنا پڑتا ہے !
ایک حافظ صاحب کو دیکھا پسینے سے شرابور ہوکر تراویح پڑھا رہے ہیں میں نے پوچھا آپ کمیٹی سے کیوں نہیں کہتے ایک مستقل کولر آپ کے لیے لگانے کو ؟ کہنے لگے بار بار کہتے اچھا نہیں لگتا !
ہر سال رمضان کا موقع آتا ہے اور چلاجاتا ہے ہم دیکھتے ہیں کہ یہ معصوم حفاظ کرام سال بھر امامت اور رمضان میں تراویح کی خدمت انجام دیتے ہیں ان کے اچھے کپڑوں کو دیکھ کر ہم سمجھتے ہیں کہ انکا اکرام اور خدمت کی ضرورت نہیں ہے جو کمیٹی نے دے دیا بس وہی کافی ہے جب کہ ہم اپنے لیے مزید سے مزیدتر اور خوب سے خوب تر کی تلاش و طلب میں رہتے ہیں۔ کبھی ہم نے اپنے ان دینی خدمت گاروں کو بند مٹھی ہدیہ و تحفہ دینے کے بارے میں سوچا اور ان کا دل خوش کرنے کی فکر کی ؟ یاد رکھ لیجیئے ان کے احسانات کا بوجھ ہم اپنے سر لیے جی رہے ہیں
افسوس کی بات یہ ہیکہ یہ طبقہ مظلوم ہے کہ نہ انہیں امامت کی خاطر خواہ تنخواہ ملتی ہے اور نہ مستقل ماہانہ رخصت انہیں رہتی ہے اور نہ کوئی الاونس نہ اضافہ تدریجی اور نہ بند مٹھی ہدیہ تحائف ! اللہ کے پاس ہم کو اسکا جواب دینا ہے !

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment