Pages

Sunday, 24 November 2019

ہماری اخلاقیات

ٹی وی پر ڈرامہ چل رہا تھا
ویلن شراب پی رہا ہے، نیچے پٹی چل رہی ہے کہ شراب پینا حرام ہے۔ 
ڈرامہ آگے چلتا ہے۔ 
ایک عورت خاوند سے چھپ کر افئیر چلا رہی ہے، 
پٹی نہیں چلتی کہ خاوند/بیوی کو دھوکہ دینا گناہ ہے
ایک مرد دوسرے کی عورت سے تنہائی میں ملتا ہے،
پٹی نہیں چلتی کہ دوسرے مسلمان کی عزت تم پر حرام ہے۔
کردار جھوٹ بولتے ہیں، 
پٹی نہیں چلتی کہ جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے۔
شادی میں مرد و عورت لپٹ کر ناچ رہے ہیں
پٹی خاموش ہے۔
بغیر نکاح کے ایک عورت ہفتوں سے دوسرے مرد کے ساتھ رہتی ہے۔
پٹی خاموش ہے۔ 
ایک ارب پتی ہر دوسری عورت سے تعلقات رکھتا ہے۔
پٹی خاموش ہے۔
ہیرو دکھ میں سگریٹ پی رہا ہے۔
پٹی چلتی ہے، سگریٹ پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ 
ہمارے معاشرے کے سگریٹ سے شراب نوشی سے خطرہ ہے۔
باقی سب جائز ہے۔🤔🤔🤔


No comments:

Post a Comment