لب پہ اک پیاس ہے آنکھوں میں جھڑی رہتی ہے
دل میں آباد مدینے کی گلی رہتی ہے۔۔۔!!!
چوم لیتی ہے محبت شہِ دیں ﷺ کی چوکھٹ
اور عقیدت سرِ دربار کھڑی رہتی ہے۔۔۔!!!
میں زیارت درِ انور ﷺ کی کروں جتنی بار
تشنگی بجھتی نہیں یوں ہی بڑھی رہتی ہے۔۔۔!!!
میرا ظاہر بھی مدینے کا بنا ہے مظہر
اور تصور میں بھی تصویر وہی رہتی ہے۔۔۔!!!
اک نہ اک روز مقدر یو ں سنور جاٸیں گے
سوٸے محبوب ﷺ جبیں میری جھکی رہتی ہے۔۔۔!!!
لذتِ دید کا ادراک اسے کیا ہوگا
جس کو دنیا کی حلاوت کی پڑی رہتی ہے۔۔۔!!!
ان ﷺ کی آغوشِ کرم کا ہے نتیجہ عمران
مجھ سے کم ظرف کی جو بات بنی رہتی ہے۔۔۔!!!
' ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻋَﻠٰﯽ ﺣَﺒِﯿﺒِﮧ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ 💚
No comments:
Post a Comment