منگنی اور ہلاکت

اس شخص کو اپنی غلطیوں کا احساس پہلی رات ہی ہوجائے گا۔

جب وہ کمرے میں جائے گا تو اسکی بیوی اس سے بلکل نہیں شرمائے گی، اس شوہر کو بیوی کی گھبراہٹ کا قطعی احساس نہیں ہوگا، دونوں خوش ضرور ہیں لیکن وہ خوشی جس سے انسان پھولے نہیں سماتا وہ اس خوشی سے محروم ہوچکے ہیں، یہی نہیں آنے والی زندگی میں مزید خزاں کے موسم آنے ہیں کہ شوہر محسوس کرے گا بیوی میری عزت نہیں کرتی میرا کہنا نہیں مانتی یہ صرف اپنی ہی چلاتی ہے دوسری طرف بیوی نے بھی برابر کا جواب رکھنا ہے کہ آپ شادی کے بعد بلکل بدل گئے ہو میں جس شخص سے باتیں کیا کرتی تھی وہ کوئی اور تھا جس سے شادی ہوئی وہ کوئی اور ہے، کہاں گئے آپ کے سارے وعدے ساری قسمیں، وہاں شوہر مردانگی کا مظاہرہ کرتا ہے کہ شادی کے بعد ذمہ داریاں آگئی ہیں تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے اور آئیں بائیں شائیں روزانہ نہیں تو ہفتے مین دو سے تین بار کی کہانی ضرور ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جو منگنی کے بعد مسلسل اپنی منگیتر کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے جنہوں نے اللہ کے احکامات اور رسول اللہﷺ کے فرمان کو سن کر عمل کرنے سے انکار کیا اور نا انہوں نے دن دیکھا نا رات دیکھی کہ مسلسل منگیتر سے رابطے قائم ہیں، تحفے تحائف کی لین اعلی سطح پر ہے کہ منگیتر کو مہنگا موبائل گفٹ کیا جا رہا ہے، لڑکی نے لڑکے کو کڑھائی والا سوٹ ہدیہ کیا ہے کہ یہ سوٹ تم پر زیادہ اچھا لگے گا بعض لوگ تو ملاقات کرنے جیسی سنگین غلطیاں کر بیٹھتے ہیں اور کچھ لوگ تو حد سے تجاوز کرجاتے ہیں کہ نکاح سے پہلے ہی منگیتر کو ناپاک کردیتے ہیں۔ یقین کریں انکی ازدواجی زندگی میں کوئی برکت نہیں ہونے والی کیوں کہ انہوں نے شادی سے پہلے ہی منگیتر سے رابطے قائم کرکے شرم و حیا کو ایک طرف پھینک دیا، سب جانتے ہوۓ نکاح کی برکتوں سے منہ پھیر لیا، شادی سے پہلے منگیتر سے رابطے نے نا صرف ان کی ازدواجی زندگی کا سکون چھینا بلکہ انہیں گناہ کبیرہ کا مرتکب بھی ٹھہرا دیا کہ شہزادی ابھی شہزادے کے نکاح میں نہیں آئی اور یہاں دونوں کی گفتگو ہے جو ختم ہو کر نہیں دے رہی۔

لوگ کہتے ہیں آپ کی باتیں درست ہیں لیکن زمانے کے ساتھ چلنا پڑتا ہے، میرے دوست زمانے کے ساتھ چلنے کا ہی تو نتیجہ یہ نکلا ہے کہ گھروں کے گھر اجڑ چکے ہیں، ہر دوسرے گھر میں میاں بیوے کے جھگڑے، ہر تیسرے گھر میں طلاق یافتہ بیٹھی ہے، لہذا اللہ کے احکامات اور رسول اللہﷺ کے طریقوں میں ہی ہماری بھلائی ہے۔

شادی سے پہلے منگیتر سے بات کرنے کے بے حد نقصانات ہیں کہ یہی میاں بیوی ایک دوسرے کے دل میں اپنی عزت کھو دیتے ہیں، شادی سے پہلے ہی ایک دوسرے سے مکمل کھل جاتے ہیں پھر بیوی کی نظر میں وہ شوہر نہیں رہتا اور شوہر کی نظر میں وہ بیوی نہیں رہتی۔ تمہیں کیا لگتا ہے منگیتر سے رابطہ کرکے جو تم گناہ عظیم کر رہے ہو یہ جانتے ہوۓ کہ وہ غیر محرم ہے اللہ تمہیں چھوڑ دے گا ؟ نہین اس کا سیدھا اثر تمہاری ازدواجی زندگی پر ہوگا، اولاد پر اثر ہوگا مزید گناہوں کی سزا کے حقدار الگ ٹھہرو گے۔

منگنی ہوجانے کے بعد نکاح کے بعد ہی بیوی کو دیکھنا بیوی سے بات کرنا بیوی سے ملاقات کرنا ہی درحقیقت غیرت مندی کا مظاہرہ ہے

، یہی لوگ کامیاب اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزارتے ہیں کہ کہ دونوں منگیتر ہمکلام نا ہوۓ جانتے ہوۓ کہ غیر محرم ہیں انہوں نے اللہ کے احکامات اور رسول اللہﷺ کے فرمان کو اولین ترجیح دی اب انکی زندگی خوب سے خوب تر ہونے کو ہے کہ انکی زندگی میں بے شمار برکتیں ہونگی، دونوں میاں بیوی اللہ کی رحمت کے ساۓ میں آ گئے ہیں، اب ان دونوں کے معاملات اللہ خود دیکھتا ہے۔ بیشک جو اللہ کے احکامات پر عمل کرتا ہے اللہ دنیا و آخرت میں کامیابی دیتا ہے.

نقل بمطابق اصل بے ۔
حُسین پارس

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment