Pages

Friday, 14 June 2019

*اللہ کا چناؤ دنیا کے چناؤ جیسا تھوڑی ہے*

🌼💕🌼💕🌼💕🌼

۔۔۔وہ
اپنے دین کے لیے جب کسی کو چنتا ہے۔۔تو اسکی شکل و صورت، اسکا سٹیٹس ، اسکی ڈگریز نہیں دیکھتا ۔۔۔کسی کی فصاحت اسکا حسن نہیں دیکھتا۔۔۔

اس دین کی  تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں،۔۔۔اللہ نے موسی علیہ السلام کو چنا۔۔۔جن سے غلطی سے قتل ہو چکا۔۔جنکو اپنی بات سمجھانے میں مشکل ہوتی تھی۔ حالانکہ انکے بھائی ہارون علیہ السلام جو کہ فصیح اللسان تھے اور یہ انکے چھوٹے بھائی تھے۔۔مگر اللہ نے انھیں ہی چنا اس دنیا کے سب سے متکبر شخص کے سامنے جا کر اللہ کا پیغام پہنچانے کے لیے۔۔۔
یہ اللہ کا چناؤ تھا۔۔۔
پھر اسلام کی تاریخ میں دیکھیں۔۔۔جنت میں نبی کے آگے چلنے والے کا دنیاوی سٹیٹس،اسکا حسن اسکا مال۔۔کیا تھا۔۔۔وہ ایک حبشی غلام تھے۔ مگر سبحان اللہ۔۔میرے رب نے ان غلام کے آقا کی بجائے ان غلام کو ہدایت کے لیے چنا۔۔

پتہ کیا۔۔۔ *رب اندر دیکھتا ہے*۔۔۔دنیا باہر دیکھتی ہے۔۔۔تو اگر اللہ نے تمھیں دین کے لیے چنا ہے نا۔۔۔تو کبھی خود کو دنیا کی نظر سے نہ دیکھنا۔۔۔اس رب کی نظر سے دیکھنا۔۔وہ تم سے محبت کرتا ہے *اسی لیے تو اس دین کے لیے،اس ہدایت کے لیے،اس  قرآن کے لیےچنا۔۔۔ورنہ تمھارے آس پاس لوگوں کی کمی تھوڑی ہے*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌼💕🌼💕🌼💕🌼

No comments:

Post a Comment