" کھانے کی لذت "

ہم دونوں پی سی بھوربن میں بیٹھے تھے۔ کھانے میں کچھ دیر تھی۔
ادھر ادھر کی باتیں چل رہی تھیں۔
باتوں کے دوران اس نے شکسپیئر کا واقعہ سنایا:
ایک دفعہ کسی نے شیکسپیئر سے پوچھا کہ زندگی میں سب سے مزیدار کھانا کیا کھایا آپ نے؟
شیکسپیئر نے جواب دیا کہ یہ تو نہیں یاد کہ کھایا کیا تھا لیکن زندگی میں اتنی بھوک نہیں لگی تھی پہلے جتنی اس دن تھی۔ اور جو بھی کھایا وہ بہت ہی مزیدار تھا۔۔۔

وہ بات سنا کر مجھے پوچھنے لگا کہ تو سنا۔ تو نے زندگی میں سب سے مزیدار کھانا کیا کھایا؟

" میں کچھ دیر کے لئے ماضی کی یاد میں کھو گیا۔ اس کے کھنکھارنے پر میں نے کہا کہ شیکسپیئر کو تو یاد نہیں تھا کہ کیا کھایا۔ لیکن مجھے ڈش بھی یاد ہے"

اچھا!!! انٹرسٹنگ!
بتا پھر۔

" میں نے کہا کہ میری عمر سات سال تھی۔ ہم سب بھائی بہن دو دن سے بھوکے تھے۔ محلے میں سے کوئی خشک روٹیاں دے گیا۔
اماں نے تھوڑا سا سادہ پانی ایک برتن میں ڈالا اور اس میں نمک اور سرخ مرچ ڈال کر چمچ سے گھول دیا۔
مجھے اس کھانے سے زیادہ مزہ آج تک کسی کھانے کا نہیں آیا"

وہ حیرت سے منہ کھولے میری طرف دیکھنے لگا۔
اور میں آنسوؤں کو ضبط کرنے کی آخری حد پہ لڑکھڑانے لگا۔۔۔۔۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment