یہ تصویر سابق اسرائیلی وزیراعظم ایھود اولمرت کی ھے جو کہ جیل کاٹ رہا ھے۔
اس نے 7 سال آرمی میں سروس کی، پھر وزیر کے عہدے پر کام کرتا رہا، القدس کا میونسپل صدر رہا، نایب وزیراعظم رہا اور پھر وزیراعظم کے عہدے پر رہا۔
2009 میں انکشاف ھوا کہ جب یہ میونسپل صدر تھا تو اس نے رشوت لی تھی۔ اس الزام کا مقدمہ 2016 تک کورٹ میں چلتا رہا حتی کہ اس کا رشوت لینا ثابت ھو گیا اور کورٹ نے اس کو جیل کی سزا دے دی۔
جب جرم ثابت ھو گیا تو کسی اسرائیلی نے یہ نہیں کہا کہ یہ فوجی تھا یا ہمارا وزیراعظم رہا اور اس نے ملک کی بہت خدمت کی تھی بلکہ وہ قوم کے نزدیک صرف ایک رشوت خور اور لٹیرا تھا۔
یہ سبب ھے ان کی کامیابی کا اور ہماری ناکامیوں کا، کیونکہ ہم ایسے لیڈروں کو جنہوں نے ہمیں لوٹا ہم پھر بھی ان کے گن گاتے ھیں اور ان کے سروں پر تاج پہناتے ھیں، جبکہ وہ لٹیروں اور رشوت خوروں کو جیلوں میں قید کر دیتے ھیں۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment