صلہ رحمی 🌹🌹🌹


آنٹی :-

امی آپ کو سلام کہہ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ تھوڑا سا لہسن تو دے دیں دال کو تڑکا لگانا ہے ۔

اور آنٹی آگے سے کہتی :-

"اوئے ! تو ادھر آ ناں"، میں ذرا تیرے کان تو مروڑوں ،  تو کئی دنوں سے نظر کیوں نہیں آ رہی ۔

یہ لے لہسن اور ذرا سی دال مجھے بھی چکھا جانا ۔

جی یہ کچھ زیادہ پرانے دور کی بات نہیں ، اس ہمسائیگی اور ہمسائیگی سے جڑی روایات اور روابط کو مرے ہوئے بس چند ہی سال ہوئے ہیں ۔

اب ساتھ بسنے والا بھائی ، بھائی کے گھر بنا بلائے چلا جائے تو قیامت آ جاتی ہے چہ جائیکہ ہمسایوں کا بچہ وقت بے وقت گھنٹی بجا دے تو ۔

بغیر نمک کے کھانا کھا لینا قبول کیا جا رہا ہے مگر مانگنے کی ندامت اٹھانے کو کوئی تیار نہیں ۔

رشتے مر رہے ہیں ، ہمسائیگیاں اور ان سے جڑے حقوق اور آداب کو پامال کیا جا رہا ہے ۔

صلہ رحمی تو کیا قطع تعلقی باعث فخر بنتی جا رہی ہے ۔
قال اللہ تعالٰی: (وَاتَّقُوا اللہ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ - اور رشتہ و قرابت کے تعلقات کو بگاڑنے سے پرہیز کریں !!
​لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ منافق کافر سے بھی بد تر ہے اور رشتہ داروں قرابت داروں کے ساتھ منافقت کا رواج آج کل کٌچھ زیادہ ہی ہے ۔ اس لیۓ اللہ کا خوف کریں ۔ نمازیں روزے حج عمرے اٌسی وقت کام آتے ہیں جب آپ کی نیت صاف ہو اور آپ کے دل میں صلہ رحمی ہو۔ کیوںکہ اللہ سمیع" علیم" ہے سب کچھ سٌنتا اور جانتا ہے نظر بھی رکھے سماعتیں بھی؛ وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment