الیکشن ہو گیا یارو
برے کا ہو یا اچھے کا
سلیکشن ہو گیا یارو
الیکشن چار دن کا تھا
کبھی ہم غصہ کرتے تھے
کبھی تم غصہ کرتے تھے
کبھی تم روٹھ جاتے تھے
کبھ ہم روٹھ جاتے تھے
لڑے بھی ہم , بھڑے بھی ہم
سنایا کچھ , سنے بھی کچھ
مگر اب اے مرے ہمدم
الیکشن ہو گیا اب جب
پرانی ساری باتوں کو
چلو ہم بھول جاتے ہیں
مٹا کر ساری نفرت کو
چلو ہم دوست بن جائیں
چلو ہم دوست بن جائیں
✍🏻 *شکیل حنیف*
0 comments:
Post a Comment