🙍🏼 بہنیں ____!!


#میرے کپڑے استری کر دو ۔۔ #جلدی جلدی کھانا لا دو ۔۔ #آج میری فلاں پسندیدہ ڈش بنا دو ۔۔ #میرے کپڑے یاد سے دھو دینا ۔۔ #یہ اور ایسے بیسیوں جملے بہنیں اپنے بھائیوں سے اکثر سنتی رہتی ہیں ۔۔ #اسی طرح کبھی کبھار ہلکا پھلکا لڑائی جھگڑا بھی ہو جاتا ہے ۔ ایک دوسرے پر پیار بھرے کھٹے میٹھے جملے بھی بولے جاتے ہیں ۔ وقت یونہی گزرتا جاتا ہے اور ان کی شادی کا دن آ جاتا ہے ۔ اس دن ایسے لگتا ہے کہ گویا آج سب کچھ چھننے والا ہے ۔ جو بہن آج تک ہنستی ہنساتی رہی، آج روتی اور رلاتی ہے ۔ جس پر کبھی غصہ بھی آ جاتا تھا، آج جان سے بھی بڑھ کر پیاری لگ رہی ہوتی ہے ۔ ایسے لگ رہا ہوتا ہے کہ گویا جگر کا ٹکڑا الگ ہورہا ہے اور گھر کی رونق و رحمت رخصت ہورہی ہے ۔ اور پھر ضبط کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں اور آنسو بہہ پڑتے ہیں۔
ان بہنوں کا بہت خیال رکھا کریں ۔ بعض لوگوں کی محبت، لاڈ پیار اور زندگی ماں سے چل کر بیوی پر ختم ہوجاتی ہے اور بیچ میں سے بہنوں کو محبت کے کچھ بچے کچھے قطرے ہی مل پاتے ہیں ۔ لیکن ہم نے کبھی سوچا ہے کہ یہ بہنیں بغیر ہمارے کسی حق کے ہماری کتنی خدمت کرتی ہیں ۔ ہمارا کتنا خیال رکھتی ہیں ۔ کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہی ہوتی ہیں ۔ بے شک یہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہوں مگر یہ ماں کا ہی ایک روپ ہوتی ہیں ۔ خود بھوکی پیاسی رہ کر بھی ہمیں کھلاتی اور پلاتی ہیں ۔ ہمارے لیے چھپ چھپ کر دعائیں مانگتی ہیں ۔ ہماری عزتوں اور غیرتوں کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہوتی ہیں ۔ یہ اپنے حصے کی خوشیاں بھی ہم پر قربان کر دیتی ہیں ۔ ہماری مرضی کے آگے ساری زندگی عذاب میں بسر کرنے کو بھی تیار ہوجاتی ہیں ۔ ایک گھر میں ہماری اور دوسرے گھر میں اپنے شوہر اور ساس سسر کی خدمت میں لگے ہوئے، یونہی اپنی ساری زندگی گزار دیتی ہیں۔

لہذا ان بہنوں کا... ان نازک پریوں کا... بہت خیال کیجیے ان کا ہم پر بہت بڑا حق ہے ۔ انہیں لاڈ پیار، توجہ، احساس اور وقت دیجیے ۔ دوسرے گھر بھی چلی جائیں تو اپنے بھائیوں کی راہ تکتی رہتی ہیں ۔ سارے دکھ اور غم چپکے چپکے خود ہی رو تڑپ کر سہہ لیتی ہیں مگر آپ کو کبھی پریشان نہیں کرتی ہیں ۔ خدارا ان کی قدر کیجیے اور دوسرے گھر بھی جاچکی ہیں تو ان کے لیے تحفے تحائف لے کر جائیے. کیا پتہ کب سے آپ کی راہ تک رہی ہوں۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment