*ایک عملی فارمولا.*
*از قلم : داعی سراج احمد ندوی (ممبئی).*
اگر ہم اپنے رسول سے حقیقی محبت کرتے ہیں اور توہینِ رسالت کے واقعات سے واقعی غمزدہ ہیں، اور چاہتے ہیں کہ ان واقعات کا سلسلہ بند ہو..تو آئیے!.... اس ربیع الاول کے موقع پر ایک بنیادی کام کریں!
اور وہ کام یہ ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں برادران وطن (غیر مسلموں) میں رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کا تعارف کرائیں، آپ کے حسنِ اخلاق اور تعلیمات سے ساری انسانیت کو روشناس کرائیں!
اس کی ایک شکل یہ ہے کہ آپ ایک پیکٹ یا لفافہ بنائیں اس پر لکھیں "عید میلاد النبی کا تحفہ" منجانب فلاں اپنا نام، ایڈریس، اور فون نمبر ڈال دیں اور اس پیکٹ میں ایک دو سیرت کی، اسلام کے تعارف کی کتابیں رکھ کر پیک کردیں، تاکہ باقاعدہ" گفٹ" نظر آئے. اور اس کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں برادران وطن سے ملاقات کر یہ" گفٹ پیک" دےدیں، موقع ہو تو تھوڑی دیر گفتگو بھی کرلیں ورنہ صرف پہنچادیں، ہمارا اور ہمارے ساتھیوں کا تجربہ ہے، اس گفٹ سے ہمارے برادران وطن بہت خوش ہوتے ہیں, اور احسان مانتے ہیں.
اگر اس بار ہم نے پورے ملک کی سطح پر اس کام کو کرلیا تو انشاءاللہ اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے، لیکن یاد رہے وہ کتابیں مدعو کی زبان میں ہوں، جیسے انگریزی، ہندی، مراٹھی، گجراتی وغیرہ،میں.
اب سوال یہ ہے کہ وہ کتابیں کون سی ہوں؟ تو چند کتابوں کے نام درج ذیل ہیں.
1. اسلام کے پیغمبر، از :پروفیسر کے ایس راما کرشنا راؤ.
یہ کتاب مختصر اور جامع ہے، غیر مسلموں کے لئے بہت مفید ہے، ایک غیر مسلم پروفیسر کی لکھی ہوئی ہے. یہ کتاب انگریزی، ہندی اور دیگر زبانوں میں موجود ہے.
2. اسلام آتنک یا آدرش ؟، از : سوامی لکشمی شنکر آچاریہ.
اس کتاب میں مختصر سیرت رسول بھی ہے، اور اسلام کو ایک پر امن مذہب کے طور پر پیش کیا گیا ہے، بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ بھی کیا گیا ہے،خصوصاً قرآن مجید کی ان 24 آیتوں کے بارے میں بہت ہی خوبصورت انداز میں غلط فہمی کا ازالہ کیا گیا ہے جن آیات کو لوگ دہشتگردی سے جوڑتے ہیں. یہ کتاب ہندی، مراٹھی اور مختلف زبانوں میں موجود ہے.
3. خطبات مدراس، از سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ، بہت ہی جامع اور تاریخی کتاب ہے، غیر مسلم پڑھے لکھے لوگوں کے لئے بہت مفید ہے، ہندوؤں کے لئے بھی اور عیسائیوں کے لئے بھی. یہ کتاب اردو انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہے، لکھنؤ پیام انسانیت کے دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہے.
4. اسلام ایک پرچے، از : علی میاں صاحب رحمہ اللہ. اس کتاب میں حضرت مولانا نے اسلام کا سیدھا سادہ تعارف کرایا ہے.
5. آپ کی امانت آپ کی سیوا میں.از : مولانا کلیم صدیقی صاحب یہ کتاب خود ایک دعوت ہے، مولانا کلیم صدیقی صاحب نے بہت ہی محبت بھرے انداز میں برادران وطن کو دعوت دی ہے، تقریباً ہر زبان میں یہ کتاب موجود ہے.
6. جگ نایک. از : حضرت مولانا رابع حسنی ندوی صاحب. یہ کتاب رہبر انسانیت نامی کتاب کا ترجمہ ہے، غیر مسلموں کو ذہن میں رکھ کر حضرت مولانا رابع صاحب نے سیرت کی یہ کتاب لکھی ہے، اس لحاظ سے یہ سیرت کی ایک منفرد کتاب ہے. لکھنؤ سے چھپی ہے.
7. پیغمبر اسلام غیر مسلم ودوانو کی نظر میں، مدھر سندیش سنگم.
اس کتاب میں غیر مسلم شخصیات کے تاثرات ہیں جو انھوں نے نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کے بارے میں پیش کیے ہیں. بڑی مفید کتاب ہے.
ان کے علاوہ بھی جو کتابیں آپ کو بہتر لگیں اس کا انتخاب کرلیں، انشاء اللہ ہر شہر میں آپ کو آپ کی مقامی زبانوں میں سیرت کی کتابیں مل جائیں گی، لیکن کتابوں کے انتخاب میں ذرا مسلک و مشرب سے اوپر اٹھ کر تلاش کریں گے تو بہت آسانی سے کتابیں مل جائیں گی جو غیر مسلموں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں. چند مراکز کے نام درج ذیل ہے :
1. لکھنؤ میں پیام انسانیت کے آفس سے،
2. دہلی مدھر سندیش سنگم نے بے شمار دعوتی کتابیں چھاپی ہیں وہاں سے بھی لے سکتے ہیں،
3. مکتبہ شاہ ولی اللہ بٹلہ ہاؤس اوکھلا دہلی
4. دیوبند کے مکتبوں سے.
5. جماعت اسلامی کے دفاتر چونکہ ہر شہر میں ہیں اور ان کے یہاں مدھر سندیش سنگم کی اکثر کتابیں رہتی ہیں، اس لئے وہاں سے بھی کتابیں حاصل کرسکتے ہیں.
0 comments:
Post a Comment