کار جب ندی پر پہنچی تو نوجوان ڈرائیور نے دیکھا کہ پُل ٹُوٹا ہوا ہے۔ قریب ہی ایک بُوڑھا دیہاتی بیٹھا مسواک کر رہا تھا۔ ڈرائیور نے پُوچھا، ’’بابا جی نزدیک کوئی دُوسرا پُل ہے؟‘‘
’’نہ پُتر‘‘
نوجوان نے فیس بک پر کئی لوگوں کو پانی سے گاڑی گُزارتے دیکھا تھا۔ اُس نے بُوڑھے سے پُوچھا کہ ندی زیادہ گہری تو نہیں ہے؟
’’نہ پُتر‘‘ پھر وہی جواب مِلا۔
’’کیا کار اِس میں سے گُزر جائے گی؟‘‘ اُس نے پھر سوال کیا۔
’’ہاں پُتر، لنگ جائے گی۔‘‘
یہ سنتے ہی نوجوان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے اپنی یادگار وڈیو بنانے کی خاطر اپنا موبائل وڈیو ریکارڈنگ آن کر کے دیہاتی کو پکڑایا، ’’بابا جی اس میں سے مجھے دیکھتے رہیں بس‘‘ اور خود کار بے خوف و خطر ندی میں ڈال دی۔ بمشکل دو گز جاتے ہی کار تقریباً ڈوب گئی، نوجوان ڈرائیور بمشکل بچ کے باہر نکلا اور غصے سے کہنے لگا۔۔۔
’’تم تو کہتے تھے کہ ندی گہری نہیں ہے، اس میں تو میری کار بھی ڈُوب گئی۔‘‘
بُوڑھا دیہاتی سر کھُجاتے ہوئے بولا۔
’’آھو پُتر، گَل تے بڑی عجیب اے، تیرے توں پہلے اِک بطخ لنگ کے گئی سی، اودیاں تے بس لتّاں ای ڈُبیاں سی۔۔۔‘‘😂😂
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment