تم میرے کھیل پر اعتراض کرو گے میں خاموش رہوں گا ،تم شراب نہ پینے پر اعتراض کرو گے میں برداشت کروں گا ، تم بطور مسلمان میری شخصیت کا مذاق اڑاؤ گے میں پھر برداشت کروںگا ، تم میرے والدین کو اور میرےملک کو برا بھلا کہو گے برادشت کر لوں گا ۔
لیکن !جب تم میرے مذہب اور میرے پیارے نبی ﷺ کو گالی دو گے ، توٹھین کرو گے تو میں تمہیں ماروں گا ، کیج(رنگ) کے اندر بھی اور کیج(رنگ) کے باہر بھی …
Khabib Nurmagomedov
جی ہاں !6 اکتوبر 2018 کو ہونے والی UFC چیلنج MMA لڑائی میں گھونسوں مکوں کی بارش کرنے والے خبیب نے جب اپنے حریف Conor McGregor جو کہ اپنے آپ میں بہت بڑا دھریا /سیکولر ہے ہرا دیا ، تو Conor کے ٹیم ممبر نےرسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے اور اونچی آواز میں کہنے لگا …جب خبیب اس دھریئے کا غرور خاک میں ملا چکا ، تو Cage کی طرف غصے سے اپنا Tooth Cover اتار پھینکا ، اور Cage کو پھلانگ کر اپنے کیرئیر کی پرواہ کیئے بغیر اس گستاخ پر کسی شیر کی طرح لپکا اور گھونسوں مکوں کی بارش کر دی … سیکیورٹی نے اسکو پکڑ کر Conor ٹیم ممبر کو بچا لیا …
یہ وہی خبیب ہے جس نے پوری دنیا کے میڈیا کے سامنے شراب پینے سے انکار کر دیا ، رمضان المبارک میں کسی بھی ریسلر سے لڑائی نہیں کرتا اسکا ماننا ہے رمضان المبارک میں میرے لیے سب سے اہم عبادات ہیں … جیتنے کے فوراً بعد کفار کے کیج میں اللہ کی توحید کا نعرہ بلند کیا …یہ وہی شخص ہے جس نے اپنی لڑائی کے لیے کسی شراب فروش کمپنی اور سود خور کمپنی کا سپانسر شپ نہیں لیا … اور یہ واحد مسلمان ریسلر ہے جس نے اعلان کیا ہوا ہے کہ کبھی کسی مسلمان سے لڑائی نہیں کرے گا
7 ستمبر 2019 کو یعنی کچھ روز پہلے ایک بار پھر فتح سمیٹی اور 28 میچوں میں ابھی تک ناقابلِ شکست ہیں ………… اللہ ربّ العزت اس بھائی کو مزید عزتوں سے نوازے آمین
No comments:
Post a Comment