*(حصّہ 2)
*تو یہ تحریر ضرور پڑھیں.....اور کچھ سیکھے*
*از قلم🖋 ابو مطیع اللہ حنفی*
╰┄┅┄┅┄┅┄┅┄┅┄╯
اکثر خواتین یہ شکوہ کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کا شوہر دوسری عورتوں کی طرف راغب ہوتا ہے جو کہ انتہائی غلط کام ہے، اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی شخص اپنے پاک اور صاف لباس کو چھوڑ کے گندہ لباس پہن لے، خواہ ایسا کام کرنے والا مرد ہو یا عورت۔۔۔
خواتیں یہ شکوہ تو کرتی ہیں کہ شوہر دوسری خواتیں میں دلچسپی لیتا ہے لیکن وجہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کرتیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے۔ اس کی اکثر تین وجوہات ہوتی ہیں
1- بیوی کی بدزبانی۔
2- بیوی کا اپنے شوہر کی خواہشات کا احترام نہ کرنا شوہر کے حقوق ادا نہ کرنا۔
3 - بیوی کا خود کی صفائی کا خیال نہ رکھنا۔
(1) جب بیوی شوہر سے بد زبانی کرتی ہو تو اس کا دل ضرور بیوی سے دور ہوتا جاتا ہے پھر جب اسے باہر کی کسی دوسری عورت سے عزت اور میٹھے بول سننے کو ملتے ہیں تو وہ اس کی طرف راغب ہوتا ہے۔ لہذا بیوی کو چاہئے وہ شوہر سے پیار سے بات پر میٹھے بول بولے، جب آپ شوہر سے نرم میٹھے انداز میں بات کریں گی اس کا دل خوش ہو جائے گا، جب گھر سے پیار ملے تو باہر جانے کی کیا ضرورت۔
(2) بیوی اپنے شوہر کی ضروریات اور خواہشات کا احترام کرے اس کی ہو جائز خواش کو پورا کرے اور ہر جائز حکم مانے، اور شوہر بھی بیوی سے ایسا مطالہ نہ کرے کو شریعت کے خلاف ہو اور نہ ہی ایسا مطالبہ بیوی کو ماننا چاہئے۔
(3) اکثر دیکھا گیا ہے جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو شروع کے دنوں میں کام کا اتنا بوجھ نہیں ہوتا اور شوق شوق میں وہ خود کا صاف رکھتی ہے اپنے اوپر توجہ دیتی ہے خیال رکھتی ہے۔ لکن جب کام کا بوجھ پڑتا ہے تو وہ " ماسی " بن جاتی ہو اپنے صفائی کا خیال نہیں رکھتی اگر رکھتی بھی ہے تو پہلے کی طری نہیں پھر جب اولاد ہو جاتی ہے پھر تو بس اپنی ایسی حالت بنا لیتی ہے کہ شوہر کا دیکھنے کو بھی دل نہ کرے " صفائی نصف ایمان ہے " جب خود کو صاف نہیں رکھیں گی تو شوہر بیوی پر کیا توجہ دے گا ایسی صورت میں شوہر باہر کی عورتوں کی طرف دیکھتا ہے، جو بنی سنوری ہوتی ہیں ایسی عورت ہر مرد کو بھاتی ہے پسند ہوتی ہے۔
لہذا کام اور بچوں کی دیکھ بھال ایک طرف لیکن کم سے کم اپنے کپڑے صاف رکھیں شوہر کے آنے سے پہلے تبدیل کر لیں ہلکا سا میک اپ کر لیں جسا شوہر کو اچھا لگتا ہو اپنی حفاظت کریں تانکہ شوہر جب گھر آئے اور اپنی بیوی پر نظر پڑے تو اسے اچھی لگے، اس کا دل خوش ہو جائے اگر آپ ماسی بنی ہوں گی تو پھر شوہر سے توجہ کی امید نہ رکھیں۔
جن لڑکیوں کی شادی ہونے والی ہے وہ شروع سے ہی ان باتوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ جب آپ کی لا پرواہی کی وجہ سے ایک بار شوہر کو باہر کی عورتوں کی لت لگ گئی تو پھر اس عادت کو چھوڑنا بہت مشکل ہے۔۔
🌹💞🌹💞🌹💞🌹💞
*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*
*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*
No comments:
Post a Comment