1799ء میں انگریزوں نے ٹیپو سلطان رحمتہ اللہ علیہ کو جب شہید کردیا تو انکی لاش کے پاس کھڑے ہو کر ایک بریٹیش کمانڈر نے کہا ! سلطان کی شہادت اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستان پر اب ہمارا قبضہ ہو گیا...!
اسکے بعد انگریزوں نے 1800ء میں دہلی پر چڑھائی کی اور دلی پر قبضہ کر لیا اس وقت دہلی کے بادشاہ شاہ عالم تھے ان سے انگریزوں نے تین جملے لکھوائے.... کہ مخلوق اللہ کی - ملک بادشاہ کا - حکم چلے گا ایسٹ انڈیا کمپنی کا..
ایسے نازک حالات کو دیکھ کر اس وقت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ نے بہت ہی دلیری کا ثبوت دیتے ہوئے 1807ء میں جہاد کا فتوی دے دیا جہاد کا فتوی سن کر ہزاروں افراد نے شاہ صاحب کے ہاتھوں پر بیعت کی اب یہاں سے حقیقت میں ہندوستان کی آزادی کی لڑائی شروع ہوئی ...!!
جن لوگوں کا آزادی کی لڑائی میں پیش پیش نام لیا جاتا ہے جب آزادی کی لڑائی شروع ہوئی تب یہ سب پیدا ہی نہی ہوئے تھے..!!
آزادی کی لڑائی شروع ہوئی 1807ء میں شاہ صاحب کے جہاد کے فتوے کے بعد ..!
اس وقت گاندھی جی کا نام و نشان بھی نہی تھا گاندھی جی پیدا ہوئے 1869ء میں - نہرو جی پیدا ہوئے 1889ء میں- کانگریس سب سے پہلے اسٹیبلش ہوئی 1855ء میں -
وللبھ بھائی پٹیل پیدا ہوئے 1875ء میں سبہاش چندر پیدا ہوئے 1897ء میں - لال بہادر شاستری پیدا ہوئے 1904ء میں- بھگت سنگھ پیدا ہوئے 1907ء میں- چندر شیکھر پیدا پوئے 1906ء میں- اور بھیم راؤ امبیڈکر پیدا ہوئے 1891ء میں...
یہ وہ نام ہیں جنہیں آج تاریخ میں فریڈم فائیٹر کی حیثیت سے لوگ جانتے ہیں ان میں کوئی بھی اس وقت پیدا ہی نہیں ہوئے تھے جس وقت شاہ عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ نے سب سے پہلے انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دیا تھا...!!
0 comments:
Post a Comment