قسطنطنیہ(ترکی) کے دو عجائب خانے ہیں- ایک سرکاری عجائب خانہ، جہاں نہایت ہی قدیم زمانے کے پتھر اور کتبے اور اسی قسم کی یاد گار چیزیں ہیں-سکندر یونانی کا سنگی تابوت بھی ہے. جو کہ میں دیکھ نہیں سکا -
دوسرا عجائب خانہ کسی عیسائی نے اپنے ذاتی خرچ پہ بنوایا. اس میں بڑے قدیمی نوادرات موجود ہیں- میں سارا عجائب خانہ گھوم پھر کر دیکھ چکا تو آخر میں ایک کمرے میں پہنچا، جہاں میں نے ایک عجیب درد انگیز تماشہ دیکھا - جس کا اثر دیر تک میرے دل پر رہا ۰۰۰۰
ایک جداگانہ کمرے میں چند عورتوں کی تصویریں ہیں جو طرح طرح کے عذاب میں مبتلا ہیں۰۰۰
ایک عورت شکنجے میں دی جا رہی ہے-ایک کی پیٹھ پر جلتی ہوئی لوہے کی پٹڑی رکھ دی گئ ہے کہ گردن سے لے کر کمر تک چار انگلی کھال اتر گئ ہے ۰۰۰
اسی طرح اوروں کو عجیب عجیب طریقے سے اذیت دی جا رہی ہے ۰۰۰
یہ عورتیں وضع اور لباس سے شریف اور دولت مند نظر آرہی ہیں۰۰۰
اکثر حسین اور نازک اندام ہیں- سخت تعجب ہوتا ہے کہ کن ظالم ہاتھوں نے ان حسن کی دیویوں پر ہاتھ اٹھانے کی جرات کی ہوگی۰۰۰
دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ *اسپین میں جب اسلامی حکومت تباہ ہوکر عیسائیوں کی حکومت قائم ہوئی تو عموما مسلمان تبدیل مذہب پر مجبور کئے گۓ- چونکہ اسلام کا اثر آسانی سے دلوں سے مٹ نہیں سکتا تھا اس لیۓ ان کو انواع و اقسام کی اذیتیں دی جاتی تھیں ۰۰۰۰*
بے کسی اور کمزوری کے لحاظ سے عورتوں پر زیادہ ظلم ڈھایا جاتا تھا- یہ مظلوم عورتیں اس حیرت انگیز دردناک اذیت ناک واقعہ کی یاد گار ہیں۰۰۰
اس وقت مجھ کو خیال ہوا کہ ! یہی عیسائی ہیں جو ہم کو طعنہ دیتے ہیں کہ *اسلام بزور شمشیر پھیلا۰۰۰۰*
میں یہ نہ سمجھ سکا کہ عجائب خانہ کا بانی جو عیسائی ہے کس غرض سے ان تصویروں کو یہاں بنا رکھا ہے تو کیا وہ *عیسائیوں کا فخر کارنامہ دکھانا چاہتا ہے؟؟؟؟*
*جو اسلام کو ظالم کہتے ہیں، عیسائیت کو مظلوم ۰۰۰۰!!!*
📔 سفرنامہ : روم و مصر و شام ۔!!
(مولانا شبلی رحمتہ اللہ علیہ)۔
0 comments:
Post a Comment