4⃣
کوٹھا آزاد ہے اور بند مدرسہ کرنا
روزِ محشر نہ رُلادے تجھے ایسا کرنا
ہم تو مظلوم تھے مظلوم رہیں گے لیکن
کاش آتا تجھے اس ظلم سے توبہ کرنا
سُن کے "ڈُو مور" مدرسوں کی طرف آتےہو
تیرا دستور مسلمان کو رُسوا کرنا
ہم سےحُبُ الوَطن ہونےکی سَنَد وہ مانگے
جس کی عادت ہے درِغیر پہ سجدہ کرنا
وہ مساجد کے اماموں کو بَھلا کیا دے گا
جس نے سیکھا ہو گلوکار پہ خرچہ کرنا
درسِ خود داری ہمیں دینے لگا ہے وہ بھی
مشغلہ جس کا ہوا ہاتھ میں کاسہ کرنا
سالہا سال سے ہر ایک لٹیرے کی رَوِش
ہم کو بدنامِ جہاں خود کو پارسا کرنا
حاکمِ وقت کی خوش فہمیوں پہ ہنستاہوں
نفرتیں بانٹھ کے الفت کا تقاضا کرنا
بدگمانی کی تپش اور بڑھا دے لیکن
تیرے بس میں نہیں دیوانوں کو تنہا کرنا
✍ہُدہُد
0 comments:
Post a Comment