*تربیت اولاد کے کچھ آسان ترین فارمولے*

1- جو باپ اذان سنتے ہی ٹیلی ویژن بند کر دیتا ہے اور فورا نماز کے لئے چلا جاتا ہے تو عنقریب وہ اپنے اس طرز عمل سے اپنے بچوں کو نماز کا پابند بنا لے گا۔

2- جو باپ گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور سلام کا التزام کرتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے تو اس طرح اس کے بچے بھی گھر میں داخل ہوتے وقت اجازت لینا، سلام کرنا اور مسکرانا سیکھیں گے۔

3- جو باپ اپنے والدین کا احترام کرتا ہے اور ان کے ہاتھوں کو چومتا ہے تو عنقریب اس کے بچے بھی اس کے ہاتھ چومیں گے اور اس کی فرمانبرداری کریں گے۔

4- جو باپ گھریلو کام کاج میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹاتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی ایک دوسرے کی مدد کرنا اور باہم تعاون کرنا سیکھیں گے۔

5- جو ماں حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند ہو تو اسے دیکھ کر اس کی بیٹی بھی حجاب، نماز اور تلاوت قرآن کی پابند بنے گی۔

6- جو ماں باپ باہمی اتفاق و مفاہمت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، اپنی اولاد کے سامنے لڑائی جھگڑا اور آواز بلند نہیں کرتے تو ان کے بچے گھر سے محبت کرنے والے، ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت اور باہمی اتفاق ومفاہمت سے زندگی گزارنے والے ہوتے ہیں ۔

7- جو باپ صلہ رحمی کرتا ہے، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ احسان کرتا ہے اور ان سے محبت کے رشتے استوار کیے رہتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ صلہ رحمی اور حسن سلوک کرنا سیکھتی ہے۔

8- جو باپ بعض امور میں اپنے بیوی بچوں سے رائے مشورے لیتا ہے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کرتا ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہے تو اس سے اس کے بچے بھی باہمی گفت و شنید، باہمی رائے مشورے اور مثبت رویہ اپنانے کی عادت سیکھتے ہیں۔

9- جو باپ اپنی اولاد کے ساتھ سچائی اپناتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے سچائی سیکھتی ہے اور جو باپ اولاد کے ساتھ وعدہ وفائی کرتا ہے تو اس کی اولاد بھی اس سے یہ وعدہ وفائی سیکھتی ہے۔

10- جو ماں باپ صفائی ستھرائی کا اہتمام کرتے ہیں اور ایک منظم اور مرتب زندگی گزارتے ہیں تو اس سے وہ اپنے بچوں کو ایک مرتب و منظم زندگی گزارنا سکھاتے ہیں۔

ایک ضروری وضاحت:
یاد رکھئے! جو کام آپ خود نہیں کرتے تو اپنی اولاد سے اس کا مطالبہ نہ کرو۔ اسی طرح جس چیز میں آپ خود ملوث ہو اس سے انہیں منع مت کرو۔ مثال کے طور آپ اپنے بچے کو نماز پڑھنے کے لئے مت کہو اگر آپ خود نماز نہیں پڑھتے۔ اپنے بچے کو سگریٹ نوشی سے مت روکو اگر آپ خود اس کے سامنے سگریٹ نوشی کرتے ہو۔ ماں اپنی بیٹی کو حیا و پردہ کی نصیحت نہ کرے اگر خود اس کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

بچوں کی تربیت کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ان کےسامنے عملی نمونہ پیش کیا جائے۔

عربی سے منقول

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment