جب آپ قرآن مجید پڑھنا شروع کرتے ہیں حتی کہ معمول بنا لیتے ہیں روزانہ ایک پارہ یا اس سے کم زیادہ ۔ پھر آپ مقدار بڑھا دیتے ہیں ۔ حتی کہ بڑھاتے جاتے ہیں ۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ قرآن بھی آپ سے دوستی کر لیتا ہے ۔ جس کا نیتجہ یہ ہوتا ہے کہ خود بخود قرآن پڑھنے کی طرف دل مائل ہوتا ہے اور کام سارے آسان ہوجاتے ہیں تاکہ تلاوت کا وقت مل سکے ۔
پھر جب قرآن آپ سے دوستی کرلیتا ہے تو تلاوت شروع کرتے ہی آپکے دل کی تاریں قرآنی حروف سے جُڑ جاتی ہیں اور لفظوں کا اتار چڑھاؤ گویا آپکی روح کا لطف ہوتا ہے ۔
قرآن جب کسی سے دوستی کرتا ہے تو پھر زندگی بھر دوستی نبھاتا ہے ۔ بلکہ قبر کا ساتھ بھی ہے ۔ بعضوں نے لکھا ہے کہ حشر میں بھی ساتھ ہوگا۔ حتی کہ قرآن اتنا وفادار ہے کہ اپنے دوست کو جنت میں داخل کرکے ہی چھوڑے گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن مجید کی تلاوت روازنہ کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور تلاوت کے ساتھ قرآنی آیات واحکامات پر عمل کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائیں۔ قرآن مجید کی عظمت اور محبت ہم سب کے دلوں میں راسخ ہوجائے ۔ آمین ۔
0 comments:
Post a Comment