آج معزز ممبران سے کچھ ٹپس دینا چاہتا ہوں جس کو اپنے دسترخوان پر لازم کرے.
*ھوالشافی*
منہ میں کبھی کوئی چیز بسم اللّٰہ کے بغیر نہ ڈالنا۔
چاہے پانی کا قطرہ ہو یا چنے کا دانہ؟ اللّٰہ نے کوئی چیز بے مقصد اور بلاوجہ نہیں بنائی ہر چیز میں ایک حکمت ہے اور اس میں فائدے اور نقصان دونوں پوشیدہ ہیں- جب ہم کوئی بھی چیز بسم اللّٰہ پڑھ کر منہ میں ڈالتے ہیں تو اللّٰہ اس میں سے نقصان نکال دیتا ہے-
ہمیشہ بسم اللّٰہ پڑھ کر کھاؤ پیو اور دل میں بار بار خالق کا شکر ادا کرتے رہو اور جب ختم کرلو تو بھی ہاتھ اٹھا کر شکر ادا کرو کبھی بیمار نہ پڑوگے،
کھانے کے حوالے سے آخری بات بھی جان لیں ،
اگر کسی کے ساتھ بیٹھ کر کھا رہے ہو چاہے وہ بچہ ہی کیوں نہ ہو کبھی بھول کے بھی پہل نا کیا کرو چاہے کتنی ہی بھوک لگی ہو پہلے سامنے والے کی پلیٹ میں ڈالو اور وہ جب تک لقمہ اپنے منہ میں نہ رکھ لے تم نہ شروع کیا کرو
یہ تمہارے کھانے کا صدقہ ادا ہوگیا اور ساتھ ہی اللّٰہ بھی راضی ہوا کہ تم نے پہلے اس کے بندے کا خیال کیا-
یاد رکھو غذا جسم کی اور بسم اللّٰہ روح کی غذا ہے-
اب بتاؤ کیا تم ایسے کھانے سے بیمار پڑ سکتے ہو؟
اللہ اکبر
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment