Pages

Saturday, 18 May 2019

سحری میں جگاتی ہوگی

جانے اب کسکو وہ سحری میں جگاتی ہوگی
اور اب کس کو _____ وہ افطار کراتی ہوگی

بے دھیانی میں کبھی انگلی کے کٹ جانے پر 
خون بہتا ہوا ____ اب کس کو دکھاتی ہوگی

عین ممکن ہے _______کوئی یاد تو آتا ہوگا
چیز جب کوئی پسندیدہ _____ بناتی ہوگی

گزرے لمحوں کے کئی نقش ابھرتے ہونگے
اپنے کمرے کو جو پھولوں سے  سجاتی ہوگی

جب مرے گاوں کا یوں ذکر ____نکلتا ہوگا
ایک اک چیز ______ اُسے یاد تو آتی ہوگی

آئینہ اُس کو __________  مری یاد دلاتا ہوگا
جب بھی جُوڑے میں کوئی پھول سجاتی ہوگی

"جانتی ہو ______! وہ مجھے رات بہت یاد آئے "
فون کر کے ______ یہ سہیلی کو بتاتی ہوگی

جسکی آنکھوں کا کبھی شہر یہ دیوانہ تھا
عین ممکن ہے کہ اب __ چشمہ لگاتی ہوگی

No comments:

Post a Comment