*🌹الوداعی ترانہ🌹*

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی
آہ  یارو آج ہم  پر کیا قیامت  آپڑی

جامعہ  وہ جس کا  اخترالمدارس  نام ہے
جو میاں اختر حسیں کے علم کا فیضان ہے
حق و باطل کیلۓ ایک لوگو یہ میزان ہے
اس میں دین و علم وعرفاں اُبلہ یارو ہر گھڑی

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی

مفتی طاہر مفتی اطھر ترجمان دین ہیں
اور عزیر احمد شعیب علم کے شاہین ہیں
جامعہ ھذا کے جوبھی سارے منتظمین ہیں
یاد انکی آۓگی وہ چشم شفقت جو پڑی

مل لو یارواب گلے آئ فرقت کی گھڑی

قاری ماجد قاری صائب اور بلال و زید ہیں
قاری ثاقب ہیں یہاں اور حضرت جنید ہیں
جامعہ ھذا میں سب کی خدمتیں لاریب ہیں
کیسی کیسی علم کی ہستی یہاں آکر جَڑی

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی

گلشن ھذا کا ذرہ ذرہ غم میں چور ہے
شاگرد استاذ ہے یا اور کوئ مزدور ہے
الوداع کہنے کو اب تو ہر کوئ مجبور ہے
آہ  یارو آج ہم  پر کیسی ساعت آپڑی

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی

الوداع کہتے ہوۓ جو اپنے گھر کو چلدیۓ
مفتی طاہر مولوی اصغر شیخ انظر رودیۓ
اپنے اشکوں سے ہمارے داغ سارے دھودیۓ
کیا کروں تعریف انکی شان ہے سب کی بڑی

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی

حضرت انظر میاں سب کو یہاں محبوب ہیں
انکے ذکراللہ سے ہم سب یہاں مرغوب ہیں
شغل انکا اللہ اللہ گویا کہ مجذوب ہیں
ڈال لو اپنے گلے یہ ذکر کی خالص لڑی

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی

حارث و سلمان عابد جارہے ہیں چھوڑکر
اور ندیم احمد وسیم شمشیر منہ کو موڑ کر
رشتہ آباد و ولی اللہ سے سب توڑ کر
طیب و عمران پر بھی فرقت غم آپڑی

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی

ہر طرف سے آرہی ہے سن لے فرقاں یہ صدا
آستانہ  میاں ہو  یاکہ ہو  قیصر کدا
بلبلاتے ساتھیوں کو یاد رکھنا تو سدا
ہر طرف سے آہ کیسی ساعت غم آپڑی

مل لو یارو اب گلے آئ فرقت کی گھڑی
آہ یارو  آج  ہم  پر کیا قیامت آپڑی

نتیجہ فکر :
محمد فرقان سلیمی رامپوری
متعلم تکمیل افتاء جامعہ اخترالمدارس دیوبند

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment