Pages

Saturday, 16 March 2019

*لباس............... تن سے اتار دینا*

*لباس............... تن سے اتار دینا*
کسی.......کو بانہوں کے ہار دینا
پھر اس کے جذبوں کو مار دینا

اگر ....محبت یہی ہے جاناں
تومعاف کرنا مجھے نہیں ہے…!!!

گناہ............... کرنے کا سوچ لینا
حسین............. پریاں دبوچ لینا
پھر ان کی آنکھیں ہی نوچ لینا

اگر.......محبت یہی ہے جاناں
تومعاف کرنا مجھے نہیں ہے…!!!

کسی....... کو لفظوں کے جال دینا
کسی.... کو جذبوں کی ڈھال دینا
پھر .....اس کی عزت اچھال دینا

اگر ......محبت یہی ہے جاناں
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے....!!!

اندھیر........ نگری میں چلتے جانا
حسین................ کلیاں مسل دینا
اور ........اپنی فطرت پہ مسکرانا

اگر....... محبت یہی ہے جاناں
تو معاف کرنا مجھے نہیں ہے....!!
------------------------------------------

No comments:

Post a Comment