نتیجئہ فکر حضرت مولانا احمد صاحب علیہ الر حمہ مہتمم مدرسہ بدر الاسلام شاہ گنج جون پور شاگرد رشید مولانا حسین احمد صاحب مدنی علیہ الر حمہ 🌹🌹🌹
گر عزیزان طلباء سنور جاوء تم ::
رنگ عالم یقینا بدل جائیگا :
تم ہو ضیف نبی تم ہو حزب خدا ::
لشکر کفر تم سے دہل جائیگا ::
تم ہو خیر الامم کیسا یہ رنج و غم ::
تھامو دیں کا علم دیکھو حق کا کرم ::
کہ کے اللہ اکبر اٹھاؤ قدم ::
سامنے آئےگا جو کچل جائے گا ::
مقصد علم میں دل سے کوشش کرو ::
پھر کبھی وقت ایسا نہ ہاتھ آئے گا ::
آج کل آج کل میں نہ ٹالو اسے ::
آج کل آج کل میں یہ ٹل جائیگا
دہریت کا پر آشوب یہ دور ہے ::
آج فرعون و نمرود کا طور ہے
دین بیضا کا لیکر اٹھو تم عصا ::
کفر کے ازدہوں کو نگل جائیگا ::
صدق صدیق ہو عدل فاروق ہو ::
حلم عثمان ہو عزم کرار ہو ::
جس کے اندر یہ اوصاف محمود ہوں ::
وہ فرشتوں سے آگے نکل جائیگا ::
گلشن علم کے تم ہو گلہا ئے تر ::
نکہت گل ہیں اعمال حسنہ مگر ::
اپنے کردار پر روز و شب ہو نظر ::
ساتھ میں صرف حسن عمل جائیگا ::
ہو علوم نبی کے محافظ تمھیں ::
اور بار امانت کے تم ہو امیں ::
تم دیانت صداقت سے گر کام لو ::
نظم بگڑا ہوا پھر سنبھل جائیگا ::
عرض کرتا ہے یہ احمد بے نوا ::
کرلو حاصل رضائے رسول و خدا ::
اپنے مقصد سے غافل ہوئے تم ذرا ::
تم سے اسلام کامل مسل جائیگا ::
0 comments:
Post a Comment