کیا اللہ مجھ سے محبت کرتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا ۔۔۔ پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا رب جن بندوں کو زیادہ چاہتا ہے ان کے بارے میں تو اس نے آیتیں اتاریں ہیں سو میں قرآنِ مجید کھول کر بیٹھ گیا ۔۔

میں نے ڈھونڈا تو پہلی آیت ملی ”وہ متقین سے محبت کرتا ہے“

مجھے ملال ہوا مجھ میں تو نام کا بھی تقوی نہیں

پھر میں نے آگے پڑھا کہ وہ ” صابرین “ کو محبوب رکھتا ہے۔۔۔۔ مجھے اپنے بے صبرا ہونے پر شدید افسوس ہوا۔۔

مزید آگےبڑھی تو جانا " اللہ مجاھدین“ ( کوشش کرنے والے سے محبت کرتاہے۔۔ میں نے جانا کہ میں کم ہمت اور کم حوصلہ کمزرو بشر ہوں

پھر پڑ ھا کہ وہ احسان یعنی نیک اعمال کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔۔مگر میں اس سے بھی بہت دور رہا ہوں!

پھر میں نےاپنی تلاش ترک کرنے کانے کا فیصلہ کیا اس ڈر سے کہ اب شاید میرے پاس ایسا کچھ بھی نہیں جس کے باعث اللہ مجھ سے محبت کرے۔۔ میں نے اپنے اعمال کھنگالے تو وہ سب فتور اور گناہوں سے آلودہ تھے۔۔۔

پھر میں مصحف بند کرنے لگا ۔۔
کہ اچانک ۔۔۔۔

میری نظر اللہ کے قول:

”ان اللہ یحب التوابین “

پر پڑی پڑی

( بے شک اللہ توبہ کرنے والوں سےمحبت رکھتا ہے)

سو میں نے اپنا مقام پالیا !

منقول

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment