تعزیت نامہ مولانا صادق علی بستوی

✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨

*منظوم تعزیت نامہ برسانحۂ ارتحال آبروئےاردواستاذالشعراءمحرر"داعئ اسلام"نابغۂ روزگارمصنف متبحرعالم دین مایہءنازمعلم منفردادیب وخطیب فخربستی مومن کامل عالم باعمل"حضرت مولانا صادق علی صادق قاسمی صاحب بستوی نور اللہ مرقدہ۔*

🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾

*✍ازقلم: مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی بستوی،ناظم تعلیمات جامعہ سراج العلوم بھیونڈی وناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر۔*
_______________________________

*پیشکش:حضرت مولانااشتیاق احمد صاحب قاسمی بستوی دامت برکاتہم نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر وحضرت مولاناعبدالقیوم صاحب قاسمی بستوی دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء کاجوپاڑہ کرلاممبئ۔*

🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂

مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں جاتارہا۔

روبروجس کےتھیں تعبیرات اردوسرنگوں۔
جس نےچھیڑابےنقط نظموں کاالبیلافسوں۔
صنف اردوئےمعری بن گیاجس کاجنوں۔
*"داعی اسلام"* لکھ کرجس نےپایاتھاسکوں۔
عہدپیری میں وہ فن کانوجواں جاتا رہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

نیرتاباں درخشاں تھاجودریابادسے۔
رہبری حاصل تھی جس کی رہنماافتادسے۔
خوب واقف تھاجوہرشیریں کی ہرفریادسے۔
حسن جلوہ گرتھاجس آشفتہ سرفرہادسے۔
عاشق *صادق* نصیب دلبراں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

نام تھا *"صادق"* صداقت کا علمبردارتھا۔
علم کاساگرادب کااک حسیں سنسارتھا۔
محفلِ شعر وسخن کاجادوئی شہکارتھا۔
صاحب فہم وبصیرت تھا بڑاخوددارتھا۔
اب زمیں سےعلم وفن کاآسماں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

لوگ کہتےتھےجسےاردوزباں کی آبرو۔
ارمغانِ اہل فن تھی جس کی ہراک جستجو۔
جس کےقصےعام تھے قریہ بہ قریہ کوبکو۔
تشنگانِ فن جہاں بھرتےرہےجام وسبو۔
ساقی *صادق* حریم تشنگاں  جاتا رہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

جس کی کاوش سےزمین شورلالہ زارتھی۔
جس کی فنکاری زمانےبھرمیں اک شہکارتھی۔
زمزمہ سنجی سےجس کی رونق گفتارتھی۔
شخصیت جس ذات عالی کی سراپاپیارتھی۔
منفردطرزواداکانغمہ خواں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

شاعری کونازتھاجس مردفن آگاہ پر۔
فخرتھااردوکوجس بےتاج شاہنشاہ پر۔
رہنما بن کررہاجوفکروفن کی راہ پر۔
رشک کرتاتھازمانہ جس کےعزوجاہ پر۔
بزم گیتی سے وہ نقش جاوداں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

ظلمتِ جہل وجہالت کاوہ روشن آفتاب۔
رہروان فن ہوئےجس روشنی سے فیضیاب۔
"انماالشمس التی توارت بالحجاب"۔
"ایھاالاحباب ھذا ان من شیئ عجاب"۔
آہ!تہذیب وادب کا پاسباں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردو زباں۔۔۔

کون فہمائش کرےگاشاعری کے رازکی۔
کون اب زلفیں سنوارےگاحریم نازکی۔
تاج اب لےگابلاکس تاجور ممتاز کی۔
بزم آہ و رقص منت کش ہےسوزوسازکی۔
عندلیبِ گل نقیب گلستان جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

جوعیاں کرتارہاپیہم دلوں پر دل کی بات۔
ہاں نقوش زندگی دیتارہاجوتاحیات۔
جس کےہرہرلفظ سےنکلی معانی کی برات۔
نوع تالیف وصحافت ہوکہ صنف حمدونعت۔
دین برحق کاوہ سچاترجماں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

سعی لاحاصل ہےماتم *"ماہ کامل"* کےلئے۔
قعردریامیں ہےاک فریادساحل کےلئے۔
ہےدعائےمغفرت ممتازفاضل کےلئے۔
*"داعی اسلام"* کےبرجستہ ناقل کےلئے۔
زندگانی کاجودےدےکرنشاں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

سچ ہے *"صادق"* تھایقینابزم انشاء کاامیر۔
اہل علم وفضل میں ممتاز تھاروشن ضمیر۔
دل کاشاہنشاہ تھاوہ مرددرویش وفقیر۔
سامریت توڑتارہتاتھاوہ حق کاسفیر۔
عزم وہمت کاوہی کوہ گراں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

اب سنےگاکون اس اردوکی فریاد وفغاں۔
کس سےہوگادوراب اردوکاہردردنہاں۔
کون لکھےگامعری نغمہءاردوزباں۔
جان جاتی ہےکہ اپناجان جاں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

اےخداشیریں صدابلبل دےپھرگلزارکو۔
جاوداں کردےجواردوکےحسیں کردارکو۔
دیرتک ترسیں نہ آنکھیں حسن کےدیدارکو۔
پیاردےیارب تواردوکےمحب ویارکو۔
اس کےاڑجانےسےخوشیوں کاسماں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔۔

ہےخراج اہل فن منزل کےسنگ میل کو۔
فن اردوفن عربی کےفرات ونیل کو۔
تعزیت اہل وعیال اورہرچھلکتی جھیل کو۔
حق پہ قرباں ہراداؤعزم اسماعیل کو۔
کارواں روتاہےفخرکارواں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

فضل سےیارب اسےکردےتوجنت کامکیں۔
سب کوروتاچھوڑکر چلتابناجونازنیں۔
اہل علم و فضل کی بستی میں تھاجوشہ نشیں۔
ایلووں کوبخشتاتھاجومذاق انگبیں۔
اے *حفیظ* اب وہ شفیق ومہرباں جاتارہا۔
مفخرمانازش ہندوستاں جاتارہا۔
محرم پیچ و خم اردوزباں۔۔۔

ابو رشید شکیل احمد خان قاسمی بستوی

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment