بھکاری بن کر جہیز مانگے
بدل کے تیور جہیز مانگے
غریب والد کے دل پہ ظالم
لگا کے نشتر جہیز مانگے
عجب لٹیرا ہے دُولہا بن کر
غریب کے گھر جہیز مانگے
مُخنثوں میں شمار کر لو
جو مرد ہو کر جہیز مانگے
ہرنی سی نازک مظلوم سےبھی
وہ شیرِ ببر جہیز مانگے
ہرگز نہ دو بہن ہو یا بیٹی
جو بندہِ ذر جہیز مانگے
عجیب رسم و رواج ہر اک
بہتر سے بہتر جہیز مانگے
دیہاتی جاہل کو کیا کہوں میں
شہر کا ڈاکٹر جہیز مانگے
عجب زمانہ ہے اُمتیءِ
رسولِ انور جہیز مانگے
بے روزگاروں سے کیا گِلہ ہو
سرکاری افسر جہیز مانگے
ہدہد ایسے بے حیا کو فوراً
ٹِکا دے پتھر جہیز مانگے
0 comments:
Post a Comment