Pages

Saturday, 15 December 2018

غزل

محمد آصف الدیناجپوری:
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸۔
ہم لوگ بھی زندہ ہیں ذرا بول کے دیکھو
خاموش کتابیں ہیں ذرا کھول کے دیکھو

ہر شخص عقیدت سے نہ جھک جائےتو کہنا
باتوں میں محبت کا شہد گھول کے دیکھو

ذرہ نظر آتے ہیں مگر کوہِ گراں ہیں
شک ہے تو مری جان ہمیں تول کے دیکھو

پرکھے ہوئے موتی ہیں زمانے کو پتہ ہے
ایسا کرو مٹی میں ہمیں رول کے دیکھو

اچھے نظر آئیں گے برے بھی تمھیں فارسؔ
آنکھوں سے تعصب کی گرہ کھول کے دیکھو
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸۔

No comments:

Post a Comment