مولانا الطاف حسین حالیؒ

*دیکھئے الطاف حسین حالی نے کس نوع حقیقت کی عکاسی کی ہے*

*کرے غیر بُت کی پوجا تو کافر*

*جو ٹھہرائے بیٹا خدا کا تو کافر*

*جھکے آگ پر بہرِ سجدہ تو کافر*

*کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر*

*مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں*

*پرستش کریں شوق سے جس کی چاہیں*

*نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں*

*اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں*

*مزاروں پہ دن رات نذریں چڑھائیں*

*شہیدوں سے جا جا کے مانگیں دعائیں*

*نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے*

*نہ اسلام بگڑے نہ ایمان  جائے*

*وہ دیں جس سے توحید پھیلی جہاں میں*
*ہوا جلوہ گر حق زمیں و زماں میں*

*رہا شرک باقی نہ وہم و گماں میں*
*وہ بدلا گیا آکے ہندوستاں میں*

*ہمیشہ سے اسلام تھا جس پہ نازاں*
*وہ دولت بھی کھو بیٹھے آخر مسلماں*

      □■□■□■□■□

        *یہ تو تھے الطاف حسین حالی صاحب  ۔۔۔۔ لیکن دیکھئے نیّر لدھیانوی ہندو شاعر نے کیا ایمانی غیرت دلاٸی ھے مسلمانوں کو*

*ایک ہی پربھو کی پوجا ہم اگر کرتے نہیں*

*ایک ہی در پر مگر سر آپ بھی دھرتے نہیں*

*اپنی سجدہ گاہ دیوی کا اگر استھان ہے*

*آپ کے سجدوں کا مرکز ’قبر‘ جو بے جان ہے*

*اپنے معبودوں کی گنتی ہم اگر رکھتے نہیں*

*آپ کے مشکل کشاؤں کو بھی گن سکتے نہیں*

*’’جتنے کنکر اتنے شنکر‘‘ یہ اگر مشہور ہے*

*ساری درگاہوں پہ سجدہ آپ کا دستور ہے*

*اپنے دیوی دیوتاؤں کو اگر ہے اختیار*

*آپ کے ولیوں کی طاقت کا نہیں حد و شمار*

*وقتِ مشکل ہے اگر نعرہ مرا  بجرنگ بلی*

*آپ بھی وقتِ ضرورت نعرہ زن ہیں ’یاعلی*

*لیتا ہے اوتار پربھو جبکہ اپنے دیس میں*

*آپ کہتے ہیں ’’خدا ہے مصطفٰے کے بھیس میں"*

*جس طرح ہم ہیں بجاتے مندروں میں گھنٹیاں*

*تربتوں پر آپ کو دیکھا بجاتے تالیاں*

*ہم بھجن کرتے ہیں گاکر دیوتا کی خوبیاں*

*آپ بھی قبروں پہ گاتے جھوم کر قوّالیاں*

*ہم چڑھاتے ہیں بتوں پر دودھ یا پانی کی دھار*

*آپ کو دیکھا چڑھاتے مرغ چادر، شاندار*

*بت کی پوجا ہم کریں، ہم کو ملے’’نارِ سقر*

*آپ پوجیں قبر تو کیونکر ملے جنّت میں گھر ؟*

*آپ مشرک، ہم بھی مشرک معاملہ جب صاف ہے*

*جنّتی تم،دوزخی ہم، یہ کوئی انصاف ہے*

*مورتی پتّھر کی پوجیں گر! تو ہم بدنام ہیں*

*آپ’’سنگِ نقشِ پا‘‘ پوجیں تو نیکو نام ہیں*

*کتنا ملتا جلتا اپنا آپ سے ایمان ہے*

*’آپ کہتے ہیں مگر ہم کو ’’ تو بے ایمان ہے‘*

*شرکیہ اعمال سے گر غیر مسلم ہم ہوئے*

*پھر وہی اعمال کرکے آپ کیوں مسلم ہوئے ؟*

*ہم بھی جنّت میں رہیں گے تم اگر ہو جنّتی*

*ورنہ دوزخ میں ہمارے ساتھ ہوں گے آپ بھی*

*ہے یہ نیّر کی صدا سن لو مسلماں غور سے*

*اب نہ کہنا دوزخی ہم کو کسی بھی طور سے*

              ☆☆☆☆☆☆

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

2 comments: