مرد کے ساتھ انا کی جنگ

مرد کے ساتھ انا کی جنگ لڑنے والی عورت سے زیادہ بیوقوف کوئی نہیں ہوتا ہے - انا میں مرد کا کچھ نہیں جاتا البتہ عورت اپنی عزت ، وقار ، محبت ، چاہت ، سب کچھ گنوا بیٹھتی ہے -

کچھ لوگ کا کہنا ہیکہ  وہ میرا ہے ضرور پلٹے گا مگر جب نہیں آتا تو بےوفا ہونے کے الزامات سر تھوپ دئیے جاتے ہیں حالانکہ وہ یہ بات بھول جاتی ہے کہ مرد انا کا پیکر ہے اس پر انا جچتی ہے اور جب بات انا کی ہو تو وہ محبت تک کو اندھے کنوئیں میں پھینک دیتا ہے -

مرد جہاں اپنی انا مار بیٹھے اسکے بعد فقط ذلالت اسکا مقدر ہوتی ہے -

عورت مرد کی بےوفائی کا رونا تو سارے جہان میں روتی ہے مگر اپنی غلطیوں کو کبھی تسلیم نہیں کرتی ہے - ضد کرنا، روٹھ جانا، نخرے دکھانا عورت پر جچتا ہے مگر جہاں بات مرد سے مقابلے پر آ جائے تو وہ صریحاً جہالت کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتی -

بار بار کے روٹھنے سے مرد اکتا جاتا ہے - اسکے دماغ میں ایک بات ہی گردش کرتی ہے کہ اس آفت سے نجات اچھی ہے اور بالآخر ایک ایسا اسٹیج آتا ہے جب مرد اس سے چھٹکارا لے لیتا ہے -

طلاق یا ترک تعلق کے بعد عورت اس سفید کپڑے پر لگے داغ جیسی ہوتی ہے جو دور سے نمایاں ہوتا ہے
مگر مرد اس کالے کپڑے پر لگے داغ جیسا ہوتا ہے جسے روشنی میں بھی قریب سے دیکھا نہیں جا سکتا -

اس سے آپ جو سیکھ سکیں سیکھ لیجیے - یہ کوئی فلسفہ کہانی یا نصیحت نہیں بلکہ ایک تلخ اور کڑوی حقیقت ہے -

منقول

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

1 comments: