لیکن🌹🌹🌹

لیکن" بھی کیا جادوئی لفظ ہے، ہم قرآن و سنت کے تمام احکام اسی "لیکن" کے بعد توڑتے ہیں۔
رشوت دینا ناجائز ہے "لیکن" مجبور انسان کیا کر سکتا ہے؟
رشوت اور کرپشن کی کمائی حرام ہے "لیکن" اگر گزارا نہ ہو رہا ہو تو پھر آدمی کیا کرے؟
بدنظری بری چیز ہے "لیکن" عورتوں کو بھی تو چاہیے کہ وہ پردہ کریں۔
غیراللہ کے سامنے اپنی حاجتیں پیش کرنا گناہ عظیم ہے "لیکن"کئی انسانوں نے اسی بابے کے در سے ہی اپنی مرادیں پوری کی ہیں۔
جھوٹ بولنا بری بات ہے "لیکن" اس کے بغیر کاروبار چلانا مشکل ہے۔
اور
اسلام عورتوں، بچوں اور غیر متحارب مردوں کو عین حالت جنگ میں بھی قتل کرنے سے منع کرتا ہے "لیکن" دشمن نے بھی تو فلاں فلاں جگہ بچوں کو قتل کیا۔
جب کہ ایمان والوں اور حضورصہ کے اسوہء حسنہ کے سچے پیروکاروں کا عمل اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام و اسوہ کے مطابق اسی "لیکن" کے بعد شروع ہوتا ہے کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ بندے کا اصل امتحان "لیکن" کی اسی لکیر کے بعد ہے۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment