Pages

Sunday, 16 December 2018

ایک روشن خیال عورت🌹

🧰 ایک روشن خیال عورت کو دن میں تارے نظر آنے لگے

ایک روشن خیال بہن میرے انباکس میں آئی اور کہنے لگی "یہ کیا تم بکواس کرتے رہتے ہو کہ ٹیلیوژن سے دور رہو اولاد کی پرورش اچھی ہوگی تم مولویوں کو اور کوئی کام نہیں ہے فرقہ واریت پھیلا رہے ہو گروپ میں، ارے بھئ ٹیلیوژن کا ہماری زندگی مین بہت اہم کردار ہے ہم اس سے بہت کچھ سیکھتے ہیں کھانا پکانا، بچوں کی پرورش، ہنسنا ہنسانا سب کچھ ٹیلیوژن سے ہی جڑا ہے"
بہن کے پیغامات پڑھ کر پہلے تو خوب ہنسا، پھر بہن سے عرض کیا کہ میری بہن میں پوسٹ کے اوپر مینشن کردیتا ہوں کہ روشن خیال دوست دور رہیں، تو آپ کو دور رہنا چاہیے، آپ لوگوں کے لیے وہ پوسٹ نہیں کرتا میں۔۔۔
لہذا بہن کے سوالات کے جوابات دیتا ہوں۔۔۔
بہن نے کہا تم "مولویوں کو اور کوئی کام نہیں ہے فرقہ واریت پھیلا رہے ہو"
میری بہن میں مولوی نہیں ہوں ہاں میرے والد صاحب مولوی ہیں اور مجھے انکی پرورش پر بے حد فخر ہے۔ میں نے بہت پوسٹیں کیں لیکن آج تک کسی پوسٹ میں کسی فرقہ و مسلک کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی، میں بات کرتا ہوں ہمارے معاشرتی معاملات کی، وہ معاملات جو ہمارے گھروں میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، تو ایسے ہی دو سے تین پوسٹیں میں نے ٹیلیوژن کے اوپر بھی کی تھی کہ گھر مین نہین ہونا چاہیے، اب بہن کہتی ہین ہم کوکنگ سیکھتے ہیں، مطلب جن گھروں مین ٹیوی نہین ہے ان گھروں مین تو کھانا ہی نہین بنتا ہوگا، بہن نے کہا بچوں کی پرورش کے طریقے سیکھتے ہیں، مطلب جن گھروں مین ٹی وی نہین وہ بچے تو بگڑے ہوۓ ہونگے، بہن نے کہا ہنسنا ہنسانا ٹیوی سے ہے، مطلب جن گھروں میں ٹیوی نہیں وہاں تو پھر ماتم رہتا ہوگا۔ میں پھر کہوں گا یقین جانیں اس ٹیلیوژن نے جو گھروں کا سکون خراب کیا یے ناقابل بیان ہے، اس ٹیوی نے آنے والی نسل کو بے حیا بنا کر رکھ دیا، مجھے سوال کا جواب دیدیں یہ خواتین جو جینز پہن کر باہر گھومتی ہیں یہ سب کیا کتابوں سے سیکھا ہے؟ یہ خواتین بے پردہ ہوکر بازاروں مین گھوم رہی ہیں کہاں سے سیکھا؟ یہ لڑکے لڑکیاں یونیورسٹیوں مین کالجوں میں عشق معشوقی کرتے پھر رہے ہیں کہاں سے سیکھا؟ آج اولاد پسند کی شادی کے لیے بوڑھے ماں باپ کے سامنے آجاتی ہے کہاں سے سیکھا؟ آج 18 سال کی لڑکی کو شریعیت کے ضروری مسائل یاد نہیں لیکن اسے فیشن ڈیزائنگ سب کا معلوم ہے، اسے یہ معلوم ہے ندا یاسر، صنم بلوچ کیسے کپڑے پہنتی ہے اسے یہ نہیں معلوم رسول اللہﷺ اسے کیسے کپڑے پہننے کی تلقین کرکے گۓ ہیں، کزن کی شادی میں اسے دعائیں دینی ہیں یہ کسی کو یاد نہیں کزن کی شادی مین کونسے گانے پر ڈانس کریں گے یہ سب کو یاد ہے، اس ٹیوی کے ذریعے ڈرامے فلمیں دکھا کر چھوٹے معصوم ذہنوں میں عشق معشوقی بٹھادی آج ہر دوسرے تیسرے گھر میں موبائلوں پر فیسبک پر عشق معشوقی چل رہی ہے یہ سب آپ کو کبھی نظر نہیں آۓ گا، کہاں سے سیکھ آرہی ہے یہ سب؟ کچھ ہوش ہے آپ کو؟ آپ تو کچن میں ہوتی ہیں گھر کے کاموں میں مصروف ہوتی ہیں کیا 24 گھنٹہ اولاد پر نظر رکھتی ہیں کہ اولاد ٹیوی میں کیا دیکھ رہی ہے، اور کیا ہم نہیں جانتے کہ ڈراموں کے اندر عشق معشوقی کرکے والدین سے بدتمیزی کرنے والوں کو مظلوم بنا کر دکھایا جاتا یے، ڈرامہ تو دور اب تو اشتہارات بھی ایسے نہیں کہ باپ بیٹی کے ساتھ ماں بیٹے کے ساتھ اور بھائی بہن کے ساتھ دیکھ سکے، شرم نہیں آتی ایسے خرافات کی حمایت کرتے ہوۓ؟
کوکنگ سیکھنی ہے پرانی بزرگوں سے سیکھو برکت ہوگی، کتابیں رسالے بھرے پڑے ہین ریسیپیز سے، پرورش سیکھنی ہے رسول اللہﷺ کا دین پڑھو انہوں نے پرورش کے کیا طور طریقے بتاۓ ہیں، ہنسنا ہنسانا ہے تو گھر والوں کو وقت دو ان کے ساتھ ہنسو مسکراؤ انکے ساتھ وقت گذارو، یقین کریں مجھے تو بہت عجیب لگتا ہے میاں بیوی کے کمرے مین ٹیلیوژن، یقین کریں اس ٹیوی نے بہت سے معاملات خراب کر رکھے ہیں نسلوں کی نسلین بگاڑ دیں۔۔۔
اس ٹیوی کو گھر سے نکالیں گے تو خود کے اندر ایک الگ ہی سکون محسوس کریں گے، شوہر آپ کو مکمل وقت دے گا، بچے آپ کی مکمل بات سنین گے آپ کا کہنا مانیں گے، اس ٹیوی کو نکالیے بچوں کی پرورش پر توجہ دیجیے انہیں دعائیں یاد کروائیں انہیں اچھے اخلاق سکھائیں۔ انہین اللہ کے احکامات کا بتائیں انہیں رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا بتائیں تو آپ کے بچے معاشرے میں بہترین مسلمان بن کر جوان ہونگے اور نا صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی آپ نام اونچا ہوگا۔۔۔

No comments:

Post a Comment