السلام وعلیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ
زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے ۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا ۔
شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات
بھائیو اور بہنو کبھی آپ نے سوچا کہ آخر ہم دنیا میں کس لئے آئے ہیں ؟ ہماری تخلیق کا مقصد کیا ہے ؟
کبھی سمجھا بھی مقصد زندگی کا ؟
کبھی سوچا بھی کیوں دنیا میں آئے ہیں ؟
کیا ہمیں اس لئے پیدا کیا گیا کہ
بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست ؟
کیا ہمیں خوردونوش ، ہنسی مذاق ، کھیل کود ، دولت دنیا سمیٹنے ، کوٹھیاں اور بنگلے بنانے ، فخر و مباہات ، جاہ و منصب کے حصول اور اپنی من مانیاں کرنے کیلئے پیدا کیا گیا ؟ ہز گز ، ہر گز نہیں.... اللہ کی قسم نہیں.... ہمیں ان کاموں کیلئے نہیں بلکہ ایک عظیم مقصد کیلئے پیدا کیا گیا ہے
Pages
▼
No comments:
Post a Comment