🌿 جمعہ کے وہ اعمال جن کی حدیث پاک میں خاص فضیلت آئی ہے ،اور ان پر عمل کرنے سے ہر ہر قدم پر ایک سال نفل نماز اور ایک سال نفل روزوں کا ثواب ملتا ھے ،وہ اعمال یہ ھیں :
(1) صبح کو اور دنوں سے کچھ پہلے بیدار ھونا ،
(2) ثواب کی نیت سےغسل کرنا ،
(3) صاف کپڑے پہننا ،
(4) مسجد جلد جانے کی فکر کرنا،
(5)مسجد پیدل جانا ،
(6)امام کے قریب بیٹھنے کی کوشش کرنا ،
(7) اگر صفیں پر ھوں تو صفوں کو پھاند کر آگے نہ بڑھنا ،
(8) اپنے کپڑوں یا بالوں سے لہو لعب نہ کرنا اور نہ ھی کوئی لغو کام کرنا ،
(9)خطبہ غور سے سننا ،
🌙 ان کے علاوہ اور بھی چند اعمال ہیں جن کا جمعہ کے روز خاص اہتمام کرنا چاہئے ،
(1) سورۂ کہف کی تلاوت کرنا ،
(2) درودشریف کی کثرت،
(3) صلوۃالتسبیح پڑھنا
(4) دونوں خطبوں کے درمیان جب امام منبر پر بیٹھے تو دل ھی دل میں دعاءکرنا ،
(5) غروب آفتاب سے قبل دعاء کا اہتمام کرنا کہ اس وقت دعاقبول ھوتی ھے ،
دوسروں کو بھی بھیجیں
✉✉✉✉✉✉✉✉✉✉✉
Al-Islamicweb.in
✉✉✉✉✉✉✉✉✉✉✉
-------------------------------------------------------------
0 comments:
Post a Comment