مُجھے اچھا نہیں لگتا اکیلے یوں سفَر کرنا
بہت مُشکل ہے ہَر لمحہ تمہارے بِن بَسر کرنا
میری تو یوں ہی عادت ہے تُمہارا نام لکھنے کی
بُرا تم کو لگے بھی تو خطا یہ در گُزر کرنا
اَبھی شاید بچھڑنا ہی مُناسب ہے مگر جاناں
مَیں واپس لوٹ آؤں گا فقط تھوڑا صبر کرنا
بُرے حالات ہیں تیرے کوئی کہدے تو چُپ رہنا
بہت اَچھوں سے اَچھے ہو ادا رَب کا شُکر کرنا
تمہیں کوئی اَگر دیکھے وہ اپنا آپ خُود کھو دے
کہاں سے سیکھا ہے آخِر کِسی کے دل میں گھر کرنا
کہاں بُھولا ہوں مَیں آخر تمہارے نرم وہ لہجے؟
وہ تیری میٹھی باتوں کا میرے دِل پہ اَثر کرنا
نہیں مُجھ کو فکر اپنی کہاں رہتا ہوں مَیں ساجد
کوئی ڈھونڈے اگر مُجھ کو، مُجھے بھی کُچھ خبر کرنا۔
We are urgently in need of Kidney donors with the sum of $500,000.00 USD,(3 crore) All donors are to reply via Email: healthc976@gmail.com
ReplyDeleteCall or whatsapp +91 9945317569