★بنی اسرائیل میں ایک نوجوان تھا، بڑا عابدو زاہد، دنیا سے بے نیاز، ایک پہاڑ کے غار میں عبادت میں مشغول تھا۔ قوم کے دو تجربہ کار حضرات اس کے پاس گئے اور کہنے لگے! صاحبزادے بہت مشکل اور دشوار راستہ تم نے اختیار کیا ہے ہمارے نزدیک اس راستے کی مصیبتوں پر صبر نہ کرسکوگے، نوجوان نے جواب دیا میدان حشر میں اللہ کے سامنے کھڑے ہونا اس سے بھی زیادہ دشوار ہو گا۔ ان دونوں نے کہا تمہارے کتنے ہی رشتےدار تمہارے اس فعل سے اس لیے ناراض ہیں کہ تم اس طرح ان کا حق ادا نہیں کر سکو گے، گھر پر رہ کر ان کا حق ادا کرنا کیا عبادت نہیں ہے۔۔؟ وہ تو اس سے بھی بہتر عبادت ہے۔
جوان نے کہا اگر میرا خدا مجھ سے راضی ہو گیا تو وہ ان سب کو راضی کر دے گا۔ وہ دونوں کہنے لگے میاں صاحبزادے ابھی تم ناتجربہ کار ہو ہمارے بال سفید ہوگئے تم سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اس ناتجربہ کاری کی عمر میں اس طرح عبادت کرنے سے غرور و تکبر پیدا ہوگا جو تمہاری ساری عبادت کو برباد کر دے گا۔ جوان کہنے لگا جس نے اپنے کو خوب پہچان لیا ہو وہ تکبر میں مبتلا نہیں ہو سکتا۔ یہ سن کر وہ دونوں آپس میں کہنے لگے چلو اس پر ہماری باتوں کا اثر نہیں ہوگا یہ جنت کی خوشبو پا چکا ہے۔
*روضۃ الصالحین۔*
●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●
We are urgently in need of Kidney donors with the sum of $500,000.00 USD,(3 crore) All donors are to reply via Email: healthc976@gmail.com
ReplyDeleteCall or whatsapp +91 9945317569