Pages

Saturday, 21 September 2019

ماں ایک انمول تحفہ

پھولوں کی دوکان کے آگے ایک کار رُکی اور ایک شخص اُتر کر دکان میں داخل ھوا اور گُل فروش سے ایک بہت اچھا گلدستہ خرید کر کہا کہ میں اپنی ماں کا ایڈریس آپ کو دیتا ھوں آپ برائے مہربانی اِس گلدستے کو اُن کے لئے بھیج دیں۔ پیسے ادا کئے اور باھر نکل گیا دکان سے۔
دکان کے تھڑے پر ایک کم عمر لڑکی بیٹھی رو رھی تھی۔ اُس نے لڑکی سے پوچھا: "بیٹی کیا بات ھے، کیوں رو رھی ھو؟"
لڑکی نے جواب دیا: "میں اپنی ماں کے لئے ایک پھول خریدنا چاہ رھی تھی لیکن میرے پیسے پورے نہیں تھے۔"
اُس شخص نے مسکرا کر کہا: "بیٹی میرے ساتھ آؤ دکان میں، میں ایک خوبصورت گلدستہ خریدتا ھوں تمہارے لئے تاکہ تم اپنی ماں کو تحفہ دے سکو۔"
جب لڑکی گلدستہ ھاتھ میں لے کر دوکان سے باھر نکلی تو اُس کے لبوں پر مسرّت اور تشکّر کے جذبات سے بھری مسکراھٹ کھیل رھی تھی۔
اُس شخص نے لڑکی سے پوچھا؛ "بیٹی اگر چاھو تو میں تمہیں گھر پہنچا دوں؟"
لڑکی نے جواب دیا: نہیں محترم! جس قبرستان میں میری ماں کی قبر ھے وہ یہاں قریب ھی ھے۔"
اُس شخص کو جیسے سکتہ ھو گیا۔ زبان نے ساتھ دینے سے انکار کر دیا اور اُس کا گلا رُندھ گیا۔ ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر واپس پھولوں کی دوکان میں گُھس گیا۔ گُل فروش سے اپنا خریدا ھُوا گلدستہ واپس لیا اور کار میں بیٹھ کر دو سو کلومیٹر دُور اپنی ماں کے شہر کا رُخ کیا تاکہ گُلدستہ اپنے ھاتھ سے اپنے ماں کو نذر کر دے۔

No comments:

Post a Comment