جو محبت میں ہار جاتے ہیں وہ مرنے کے طریقے کیوں ڈھونڈتے ہیں؟ جینے کا بہانہ کیوں نہیں تلاشتے؟ایک شخص جو آپکو چھوڑ چکا ہے. اسکی خاطر, اسکے دکھ میں آپ دنیا کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ جو لوگ آپکو چاہتے ہیں آپ انکی دنیا کیوں نہیں بن جاتے؟ محبت ہر کسی کے لیے الگ معنی رکھتی ہے, میرے لیے تو محبت پانے کا نہیں, کھونے کا ہی نام ہے.. لینے کا نہیں دینے کا نام ہے. عزت کے بغیر محبت انسان کو کھوکھلا کر دیتی ہے 'محبت نہ ملے تو اسکے غم میں انسان جی بھی لیتا ہے.. عزت نہ ملے تو انسان واقعی مر جاتا ہے
میری مانو تو یہ محبت کے چکر چھوڑو اکثر لوگ بیوفا ہوتے ہیں!!
No comments:
Post a Comment