Pages

Tuesday, 10 September 2019

•• اسے خود مجھ سے کہنا پڑا ••

امام ابن الجوزي رحمه الله بیان کرتے ہیں:

سلف میں سے کسی شخص کے گھر ان کا دوست آیا. وہ باہر نکلے اور آنے کی وجہ دریافت کی.
دوست نے کہا: "مجھ پر چار سو درہم قرض ہیں."

وہ گھر سے چار سو درہم گن کر لائے اور دوست کو تھما دییے. پھر روتے ہوئے واپس آئے.

بیوی کہنے لگی : "اگر آپ کو درہم دینے میں مشقت کا سامنا تھا تو معذرت کر لیتے."
فرمانے لگے: "نیک بخت! مجھے اس لیے رونا آ گیا کہ میں اپنے دوست کے حالات سے اتنا بے خبر رہا کہ اسے خود مجھ سے کہنا پڑا!"

[ التبصرة : ٢٦٢/٢ ]

#اخلاق_العلماء

No comments:

Post a Comment