Pages

Wednesday, 7 August 2019

بوقت شام سورج سے حکومت چھین لیتا ھے


*```بوقت شام سورج سے حکومت چھین لیتا ھے```*
*```وہ صبحوں میں ستاروں سے قیادت چھین لیتا ھے`

*```قرینے سیکھ لو اس کی زمیں پہ چلنے پھر نے کے
*```تکبرکرنے والوں سے وہ دولت چھین لیتا ھے```*

*```ہراک دانے میں اس کے فیض کی معجزہ نمائی ھے
*```نوالوں سےبھی ناقدروں وہ لذت چھین لیتاھے`

*```بڑی مشکل سے ملتی ہےیہ صفت نیک نامی کی
*```ذراساڈگمگاجاؤ توعزت چھین لیتا ھے```*

*```کبھی کشتی بچالیتا ھے طوفانوں کےنرغوں سے
*```کبھی ساحل پرتیراکوں سے ھمت چھین لیتا ھے

*```اس کے عدل پر قائم ھے ہر تاریخ انسانی```*
*```وہ کم ظرفوں سے ایوان حکومت چھین لیتاھے

*```سبق سیکھو شمیم تاریخ ہجرت کی شہادت سے
*```وہ اکثر آنکھ والوں سے بصارت چھین لیتا ھے...

No comments:

Post a Comment