Pages

Wednesday, 21 August 2019

*انمول باتیں*

.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
کسی نے اپنے دادا سے کہا کہ دادا آپ پیسے کیوں قرآن کے اندر رکھتے ہیں ؟
دادا نے جواب دیا: اس لئے کہ مجھے معلوم ہے کہ تم لوگ قرآن نہیں کھولو گے۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
میں نے ایک دیہاتی آدمی کو دیکھا جس کی عمر سو سال تھی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اس عمر میں آپ کی اس چستی اور نشاط کی وجہ کیا ہے؟ دیہاتی آدمی نے جواب دیا: میں نے حسد کرنا چھوڑ دیا تو یہ جسم محفوظ رہ گیا۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
اگر ہمیں معلوم ہو جائے کہ ہمارے پیٹھ پیچھے ہمارے بارے میں کیا کہا جا رہا ہے تو بہت سارے لوگوں کے سامنے ہم ہنسنا اور مسکرانا چھوڑ دیں۔

.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
کسی حکیم و دانا شخص سے پوچھا گیا کہ آسمان صاف کیوں ہے؟
انہوں نے جواب دیا: وہاں انسان نہیں بستے ہیں ۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
کم پانی آپ کو نہیں ڈبو سکتا جبکہ زیادہ پانی آپ کو ڈبو سکتا ہے اس لیے ہمیشہ اسی پر اکتفا کرو جو آپ کے پاس موجود ہے۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
زندگی میں کامیابی کے لیے دو چیزیں ضروری ہیں:
✨ خود اعتمادی
✨ نظر انداز کرنے کا فن
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
بیوقوفی ایک عیب ہے مگر بیوقوف ظاہر کرنا ایک خوبی اور فن ہے۔ اسی طرح غفلت بربادی ہے مگر تغافل حکمت و دانائی ہے۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
اگر آپ کو بے سبب بے چینی اور تنگی کا احساس ہو رہا ہے تو شاید اس کا سبب وہ گناہ ہیں جو آپ سے استغفار کے متقاضی ہیں۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
قرآن آپ کا تیسرا پھیپھڑا ہے۔ جب زندگی کے مسائل و مشکلات سے آپ کا دم گھٹنے لگتا ہے تو وہ فائدہ پہنچاتا ہے، آپ کے لئے سفارش کرتا ہے اور آپ کے درجات کو بلند کرتا ہے۔ اس لیے اسے بالائے طاق نہ رکھو۔ ♥
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
نماز پڑھنے سے انسان اپنے جذبات و تصرفات پر زیادہ کنٹرول کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے:
﴿خلق الانسان هلوعا إذا مسه الشر جزوعا وإذا مسه الخير منوعا إلا المصلين﴾ سورة المعارج
انسان بڑا بے صبرا پیدا کیا گیا ہے۔ جب اسے کوئی مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے اور جب کوئی خوشحالی آتی ہے تو بخل سے کام لیتا ہے مگر نماز پڑھنے والے (اس عیب سے محفوظ ہوتے ہیں۔)
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
حسد کرنے والا ہمیشہ آپ کو متکبر سمجھتا ہے جبکہ محبت کرنے والا آپ کو ایک اچھا انسان سمجھتا ہے۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
اگر آپ کے ساتھ کوئی احسان فراموشی کرے تو اس سے آپ کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے کیونکہ دن کے اجالے میں لوگ روڈ کی لائٹ کو بھول جاتے ہیں۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
پیارے نبی پر ایک مرتبہ درود بھیجنے سے دس رحمتیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں۔ مگر پھر بھی لوگ اس میں بخیلی کرتے ہیں۔ تعجب ہے!
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
ایک درخت گرتا ہے تو سارے لوگ اس کی آواز سنتے ہیں مگر پورا ایک جنگل نشونما پاتا ہے مگر اس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی۔ اسی طرح لوگ تمہارے چلنے پر نہیں بلکہ تمہارے گرنے پر نظر رکھتے ہیں۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
راستے کے بعض موڑ بہت مشکل اور پیچیدہ ہوتے ہیں مگر زندگی کا سفر جاری رکھنے کے لیے وہ ضروری ہوتے ہیں۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
اپنے گرد و پیش رہنے والے لوگوں کو روشنی پہنچانا سیکھو اگرچہ تم خود گھٹا ٹوپ تاریکی میں ہو۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
منحوسیت یا محرومی کی وجہ ہمیشہ قسمت نہیں ہوتی بلکہ اس کا سبب گناہوں کے وہ ڈھیر ہوتے ہیں جنہیں ہم اکثر بھول چکے ہوتے ہیں کیونکہ گناہوں سے انسان نعمتوں سے محروم کردیا جاتا ہے۔
.ℳـ₰✍
​✿❁࿐❁✿​
شادی ایک بہت آسان سی مثال ہے جسے شروع اسلام میں آسان بنایا گیا تو حرام (زنا) مشکل ہو گیا جب کہ آج کل ہمارے زمانے میں شادی کو مشکل بنا دیا گیا تو حرام (زنا) آسان ہوگیا۔

💐💐💐💐💐💐💐💐

No comments:

Post a Comment