Pages

Monday, 19 August 2019

*کباڑی*

جانتے ہو کباڑی کسے کہتے ہیں ۔
کباڑی وہ بندہ ہوتا ہے جو ایسی چیزیں خریدتا ہے جو کسی کام کی نہیں ہوتی اور ہمیں اپنے گھر میں بوجھ کی طرح لگتی ہیں
لیکن وہ شخص ان فالتو چیزوں کو خریدتا ہے
کباڑی بھی دو قسم کے ہوتے ہیں
ایک وہ جو ہمارے گھر کے فالتو سامان کو خرید کر بیچتا ہے اور اس طرح اپنی گزر بسر کرتا ہے
اور دوسرا وہ جو اس طرح کی فالتو اور بےکار چیزوں کو خریدتا ہے اور اس ہر محنت کرکے ایسی ایسی اشیاء بناتا ہے کہ کبھی تو عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے وہ بےکار اشیاء سے کارآمد اشیاء بناتا ہے ۔ اسکی نظر وہ دیکھتی ہے جو ہم نہیں دیکھتے۔ وہ بےکار اور فالتو چیزوں میں بھی کام کی چیزیں نکال لیتا ہے۔
کاش کہ ہمارا معاشرہ بھی ہر کسی کی برائی اور خرابی کو نہ دیکھتے ہوئے اس میں اچھائی تلاش کرے اور اس بندہ کی اچھائی کو اجاگر کرکے ایک اچھا انسان بننے کی ترغیب دے
اور کاش کہ ہر استاد ایک کباڑی کی طرح ہوتا جو بےکار چیزوں میں بھی کام کی اشیاء نکال لیتا ہے جو ایسے بچوں کو معاشرہ کا ایک اچھا فرد بنائے جن بچوں سے انکے والدین نے بھی امید چھوڑ دیے ہیں

*😊. محب الابرار 😊*

No comments:

Post a Comment