Pages

Wednesday, 3 July 2019

*شعلہ بن جائے گی سینوں میں جو چنگاری ہے*

🖋: *محمدطارق قاسمی لکھیم پوری* 

ہر طرف   مشقِ  ستم  اور  جفا کاری  ہے
مہرو الفت کے عوض کیسی یہ غداری ہے

عہدِ الفت  کو ہر اک موڑ پہ تم نے توڑا
اہل  توحید  کا  شیوہ   تو  فاداری  ہے

خوابِ غفلت میں مسلمانوں نے انگڑائی لی
ایسا لگتا  ہے  کہ  اب اٹھنے کی  تیاری  ہے

اہل ایماں کو تو ہر لمحہ شہادت مطلوب
موت کا خوف  لئے  سینے میں زُنّاری ہے

اِن ہواؤں  سے کہو  ہم کو  نہ چھیڑیں ورنہ
شعلہ بن جائے گی سینوں میں جو چنگاری ہے

قافلہ والوں کے دل میں ہو اگر جوشِ جنوں
پھر تو  دشمن  پہ  فقط بانگِ درا  بھاری ہے

حق بیانی کی یہ جرءت ہوئی کیسے *طارقؔ*
اس میں تو  اہل سیاست کی دل آزاری ہے

No comments:

Post a Comment