*سونے کا ڈھیر بیچ کے مٹی خرید لی...!*
*بھوکی نےجسم بیچ کےروٹی خریدلی!!*
*میں کہتاہی رہا! مِرے بیٹے زمیں نہ بیچ!*
*پاگل نےماں کو بیچ کےگاڑی خریدلی!!*
*اب گاوں آنےجانےکےبھی سلسلے گئے...!*
*بھائی نےشہرمیں نئی کوٹھی خریدلی...!!*
*ہاری نےساراسُود ہی یٙک مُشت دے دیا...*
*مالک نےکچھ ہزارمیں لڑکی خرید لی!!*
*میں جیب خرچ کے لئے دیتا رہا مگر...!*
*بیٹی نے پیسے جوڑ کے چُنی خرید لی!!*
*میلے میں جیب کٹ گئی لیکن یہ شکر ہے!*
*باباکےواسطےنئی پگڑی خرید لی...!!*
*اب اِس بڑھاپےمیں بھلاکیا وقت دیکھنا!*
*میں نےگھڑی کوبیچ کرجوتی خرید لی!!*
*مُتشاعرہ پہ کس لئےہیں اُنگلیاں اُٹھی!!*
*شاعرنےاپنی شاعری بیچی، خرید لی!!*
*بیٹی نےپہلی عیدپرمانگی تھی مان سے!*
*بوڑھےنےخُون بیچ کرمہندی خریدلی...!!*
▬▬▬▬▬▬ ❴✪❵ ▬▬▬▬▬▬
No comments:
Post a Comment