احباب ایک زمانہ تھا کہ مسلمان سے زیادہ خدا خوف کوئی انسان نہیں تھا –
یہ لوگ اللہ کو بالکل اپنے پاس ، اپنے قریب ، شاہ رگ سے بھی قریب محسوس کرتے تھے لہذا اللہ سے حیاء بھی کرتے تھے ، وہ کبھی کوئی ایسی حرکت بھی نہیں کرتے تھے یہانتک کہ اپنی کسی ایسی سوچ سے بھی لرزاں و ترساں رہتے تھے کہ جس کی وجہ سے ان کی نظریں اپنے رب کے سامنے شرم سے جھک جائیں ،، انہیں معلوم تھا کہ ان کے رب نے اپنی تمام مخلوق میں کیا مقام عطا کیا ھے ، لہذا وہ اس مقام سے گرتے نہیں تھے ، ھر نقصان برداشت کر لیتے تھے مگر کبھی وہ کام نہیں کرتے تھے کہ جس کی وجہ سے وہ رب کی نظروں میں گر جائیں ،، وہ ھر اس کام کے لئے آگے بڑھ کر جان و مال لٹاتے اور اپنے رویئے سنوارتے تھے کہ جس کے نتیجے میں ان کا رب فرشتوں کے سامنے ان کے بارے میں فخر کا اظہار کرے ،، یہی وہ انسان تھے کہ جن کے بارے میں حالی نے کہا تھا کہ ؎
فرشتوں سے بہتر ھے انسان بننا ،،
مگر اس میں پڑتی ھے محنت زیادہ ،،
مگر جب اسلام جزیرۃ العرب سے نکل کر عراق و شام جیسے علاقوں میں پہنچا تو رومن فلسفیانہ بحثوں کا جواب دیتے دیتے مسلمان خدا کے تصور سے ھی ہاتھ دھو بیٹھے ، اس کے بعد پھر جو کارنامے انہوں نے کیئے ان سے انسانیت بھی شرمندہ ھے ، یہاں تک کہ مکے ،مدینے کی حرمت بھی اپنی گرفت کھو بیٹھی ،، انہوں نے فی الواقع خدا کے گھر کو بھیڑیوں کے بھٹ مین تبدیل کر کے رکھ دیا ،، قرآن عربوں میں نازل ھوا ، عربی میں نازل ھوا ، اور عربی مبین میں نازل ھوا کہنے والے کو معلوم تھا کہ وہ کیا کہہ رھا ھے ، اور کس سے کہہ رھا ھے ، سننے والوں کو بھی پتہ تھا کہ کون کہہ رھا ھے اور کس سے کہہ رھا ھے اور کیا کہہ رھا ھے ، خدا ان کو اپنے قبیلے کا لگتا تھا کیونکہ وہ ان کے قبیلے کی زبان بولتا تھا ، ان کی جدی پشتی استعمال ھونے والی ضرب الامثال استعمال کرتا تھا ، وہ ان کی بستی کی بات کرتا تھا اور اس بستی کے بسنے والوں کی عادات و صفات بیان کرتا تھا ، ان میں سے کچھ کی تعریف کرتا تھا تو کچھ پر تنقید کرتا تھا ،، وہ خوش بھی ھوتا تھا اور خوشی کے اظہار کے لئے وہ تمام استعارے اور اشارے استعمال کرتا تھا جو وہ کیا کرتے تھے ، اور ناراض ھوتا تھا تو ناراضی کے اظہار کے وہ تمام اسلوب اختیار کرتا تھا جو وہ اپنے بیوی بچوں اور دوست و احباب سے ناراض ھوتے تھے تو اختیار کرتے تھے ، وہ دیتا تھا تو دونوں ھاتھوں سے دیتا تھا ،، وہ جب کسی چیز کو قبول فرماتا تھا تو ھاتھوں پہ ھاتھ رکھ دیتا تھا ،، لہذا وہ اس کی رضا کے خواھاں رھا کرتے تھے اور اس کی ناراضی انہیں اپنی جاں پر بار گزرتی تھی اور وہ جان دے کر بھی اسے راضی کرتے تھے ، اپنی پولیس وہ خود ھی تھے ،وہ خود ھی خود کی نگرانی کیا کرتے تھے اور خود ھی خدا کی عدالت میں پیش ھو کر اپنی خطا کا اقرار کرتے تھے اور ” اے اللہ کے رسول ﷺ مجھے پاک کیجئے ” کا مطالبہ کیا کرتے تھے ،
آپ مندرجہ ذیل تحریر میں سے وہ خدا برآمد کر کے دکھا دیجئے کہ وہ قرآن والا خدا کہاں ھے ؟
( کوٹ ))
ﺍﺏ ﺍٓﺝ ﮐﮯ ﻏﯿﺮﻣﻘﻠﺪﯾﻦ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﯾﮩﯽ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﮯ ؟
ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻣﻠﺤﻮﻅ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﮨﯽ ﺍﺱ ﻓﺎﺳﺪ ﺧﯿﺎﻝ ﺍﻭﺭﺍﻋﺘﻘﺎﺩ ﺳﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﯾﻌﻨﯽ ﻣﮑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ ۔۔۔ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﻥ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﻣﮑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻗﻊ ﮨﻮﻧﺎ ﻣﺘﻌﯿﻦ ﮨﮯ ﺗﺐ ﮨﯽ ﺗﻮ ﯾﮩﯽ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﻨﺎﻗﺸﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﺎﻇﺮﺍﺕ ﻣﯿﮟﺟﻮ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﺐ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﻦ ﻣﮑﺎﻧﺎﺕ ﯾﺎ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺍﻥ ﺳﺐ ﺳﮯ
ﯾﮩﯽ ﺑﺎﺕ ﺍﺧﺬ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻗﻊ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺍٓﯾﺎﺕ ﻭ ﻧﺼﻮﺹ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﻣﺤﻞ ﻭﻗﻮﻉ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮐﯿﺸﻦ ﻣﺘﻌﯿﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻟﻌﯿﺎﺫ ﺑﺎﻟﻠﮧ،، ﺟﺒﮑﮧ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﺎ ﺗﻌﯿﻦ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﯽ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ﻏﻠﻂ ﮨﮯ،، ﺗﺐ ﮨﻢ ﺍٓﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻃﺮﻑ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺟﻮﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺴﺎ ﮨﻮﻧﺎﭼﺎﮨﯿﺌﮯ ، ﺗﻮ ﺟﻨﺎﺏ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻧﮧ ﻭﺗﻌﺎﻟﯽ ﻻﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ ۔۔۔ﯾﻌﻨﯽ ﻭﮦ ﺟﮕﮧ ﻭ ﻣﮑﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺟﮕﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﮨﻮﻧﺎ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﺟﺴﻢ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﮩﺎﮞ ﺟﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺟﺴﻢ
ﮐﯽ ﺣﺪ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﺍﻻ ﺣﺼﮧ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﻗﮧ ﺍﺱ ﺟﺴﻢ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﻣﮑﺎﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﮑﯿﻦ ﭘﺮ ﻣﺤﯿﻂ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ۔۔۔ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺣﺪ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﻻﻣﺤﺪﻭﺩ ﮨﮯ ﻟﮩﺬﺍ ﻭﮦ ﻧﮧ ﺟﺴﻢ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﺎ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻧﮧﻣﮑﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﻒ ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻏﯿﺮﻣﻘﻠﺪ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻣﮑﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﻒ ﮨﮯ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﻣﮑﺎﻥ
ﮐﻮ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺣﺘﯿﺎﺝ ﮐﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﮑﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﻒ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﺍﺟﺴﺎﻡ ﮐﯽ ﺻﻔﺖ ﮨﮯ ۔۔۔ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻓﺮﺍﻍ ﯾﺸﻐﻠﮧ ﺍﻟﺠﺴﻢ ۔۔۔ ﮐﮧ ﻣﮑﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺧﻼ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﺟﺴﻢ ﮐﻮ ﮔﮭﯿﺮﮮ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ،، ((ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻻﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻌﻨﯽ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻻ ﻣﮑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﻻﻣﮑﺎﻥ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ ﺍﻟﻌﯿﺎﺫ ﺑﺎﻟﻠﮧ،،))
ﺍﺏ ﺍٓﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﺟﻤﻠﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﺮﺟﮕﮧ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺩﻭﺳﺖ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺟﻤﻠﮯ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻣﺮﺍﺩ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ (( ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻗﺪﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎ ﻋﻠﻢ ﮨﺮﺟﮕﮧ ﮨﮯ ﺭﮨﯽ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﮨﺮﺟﮕﮧ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﮧ ﺍﺛﺒﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻧﮧ ﻧﻔﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ
ﺑﺎﺕ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ)) ھﻢ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺛﺒﺎﺕ ﻭ ﻧﻔﯽ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﮐﻮ ﺑﺎﻟﺬﺍﺕ ﮨﺮ ﺟﮕﮧ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺫﮨﻦ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﻣﯿﮟ ﺣﻠﻮﻝ ﮐﺮﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ
ﺟﮩﻤﯿﮧ ﮐﺎ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﻣﯿﮟ ﺣﻠﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﺘﺎ ﺣﻠﻮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﯾﺎ ﺱ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﮨﻮﻧﺎ ﺍﺟﺴﺎﻡ ﮐﯽ ﺧﺎﺻﯿﺖ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﺰﻭﺟﻞ ﺟﺴﻤﯿﺖ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮨﮯ ۔۔۔۔
ﺍﻭﺭ ﮨﺮﺟﮕﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻧﻔﯽ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ کو ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﻣﺎﻧﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﻧﮧ ﻣﺎﻧﻨﺎ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﻏﯿﺮﻣﻘﻠﺪﻭﮞ ﮐﺎ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﺰﻭﺟﻞ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﺣﺪ ﺍﻭﺭ ﻟﯿﻤﯿﭧ ﺛﺎﺑﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﮯ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﻋﺮﺵ ﭘﺮ ﻣﺎﻥ ﮐﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﮕﮩﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﻔﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﺱ ﻋﻘﯿﺪﮮ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﺪﮨﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮩﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮧ ﮨﺎﮞ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﺟﮩﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺍﻭﭘﺮ
ﮐﯽ ﺟﮩﺖ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﻋﻘﯿﺪﮮ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮨﮯ ۔۔۔ ﻟﮩﺬﺍ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻻﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻧﮧ ﺩﺍﺧﻞ ﻋﺎﻟﻢ ﮨﮯ ﻧﮧ ﺧﺎﺭﺝ ﻋﺎﻟﻢ ﮨﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﯽ ﺟﺎﺳﮑﺘﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮨﮯ ﻭﺭﻧﮧ ﺣﻠﻮﻝ ﻻﺯﻡ ﺍٓﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﯽ ﺟﺎﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺧﺎﺭﺝ ﻋﺎﻟﻢ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﺧﺎﺭﺝ ﮨﻮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺟﺴﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﭼﯿﺰ کی ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺣﺪ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﻋﻘﯿﺪﮮ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮨﮯ،،
( ان کوٹ )
خلاصہ یہ ھے کہ اللہ کا کوئی وجود نہیں ،، وہ نہ مکاں میں ھے نہ لا مکاں میں ھے ، نہ مکان کے اندر ھے نہ مکان کے باھر ھے ،، اس کا نہ جسم ھے ، نہ چہرہ ھے ، اور نہ وہ کسی جگہ موجود ھے،،، اس کا کوئی وجود نہیں + وہ کہیں موجود نہیں
اس کے جواب میں ساغر صدیقی نے کہا تھا کہ ؎
اتنی دقیق شے کوئی کیسے سمجھ سکے ؟
یزداں کے واقعات سے گھبرا کے پی گیا ،،
جس قسم کا خدا تم انسانوں کے پلے باندھ رھے ھو، وہ تو ان کی سمجھ اور تصور سے ھی بالا ھے ،، وہ نظروں سے اوجھل تو تھا ھی تم نے تو انسان کے خیال کو بھی خدا سے خالی کر دیا ،، لہذا جب خیال بے خدا ھو گیا تو عمل بھی بے خدا ھو گیا ، میں اسی بےخدائی کی کیفیت میں گناہ کا مرتکب ھو گیا ،،
اب سوال یہ پیدا ھوا کہ صفت تو وجود کی ھوتی ھے ،جب کوئی چیز وجود ھی نہیں رکھتی تو اس کی صفت کیونکروجود رکھتی ھے ؟ لہذا خدا صفات سے بھی گیا ،، نہ وہ خوش ھوتا ھے نہ ناراض ھوتا ھے ،نہ اسے غصہ آتا ھے نہ پیار آتا ھے ، کوئی ساری عمر اس کے سامنے سجدے میں پڑا رھے تو بھی وہ خدا بے حس رھتا ھے اور کوئی ساری زندگی فسق و فجور اور معصوموں کا قتلِ عام کرتا رھے تو بھی وہ بے حس رھتا ھے اس کی کیفیت میں کوئی تغیر پیدا نہیں ھوتا ،،
اس قسم کا عقیدہ رکھنے والے ھی داعشی اور طالبانی مظالم کر سکتے ھیں جنہیں یہ یقین ھے کہ ھمارے مظالم پر کوئی خدا نارض نہیں ،، وہ سسکا سسکا کر اور تڑپا تڑپا کر ، ڈبو ڈبو کر اور جلا جلا کر مارتے ھیں ،، اور کسی مرد ،عورت ،بچے ، بوڑھے کی تخصیص نہیں کرتے ،،
نظر تو خدا پہلے ھی نہیں آتا تھا ، جب اسے احساسات سے عاری ایک ایسا تصور قرار دیا گیا جو نہ تو وجود رکھتا ھے ،نہ کہیں موجود ھے ،، جو اس کا وجود مانے وہ بھی کافر ،جو اس کو کہیں موجود مانے وہ بھی کافر ، جو اس کی سمت بتائے وہ بھی کافر ، وہ نہ مشرق میں ھے نہ مغرب میں ،، نہ شمال میں ھے نہ جنوب میں نہ نیچے ھے نہ اوپر ، نہ زمین میں ھے نہ آسماں میں ، نہ خلا میں ھے نہ فضا میں ، نہ مکاں میں ھے نہ لامکاں میں ،، اور پھر یہ کہا جائے کہ اس کو مانو مگر اس ایمان کے ساتھ کہ وہ کہیں نہیں ھے ،، جب خدا کا تصور بھی محال ھو جائے تو الحاد بس ایک بالشت دور ھوتا ھے ،، یہ وہ رونا ھے جہاں شاعر بے بس ھو کر گلہ کرتا ھے کہ ؎
ھو بھی نہیں اور ھر جا ھو ،،
تم ایک گورکھ دھندہ ھو ،،
گورکھ دھندا کا مطلب پزل ھے ،
ان حالات میں جب شاہ ولی اللہ دہلوی نے قرآن کا ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا تو تہلکہ مچ گیا ،،کلام اللہ کی ترجمانی انسانی کلام کیسے کر سکتا ھے ؟ جب انہوں نے یداللہ کا ترجمہ اللہ کا ہاتھ کیا اور کل شئ ھالک الا وجہہ کا ترجمہ ھر چیز ختم ھو جائے گی سوائے اس کے چہرہ اقدس کے ،، لکھا تو کہا گیا کہ انہوں نے خدا کو جسم دے دیا یوں زندیق ھو گئے ھیں ،، اللہ کی توھین کے فتوے اور پھر لوگوں کو ان کے قتل کی دعوت ،، مگر یہ اسی ترجمے کی کرم فرمائی ھے کہ آج مسلمانوں میں اللہ کے نام لیوا موجود ھیں اور جیسے تیسے بھی لوگ توحید کے ساتھ جڑے ھوئے ھیں ،،
قرآن کا خدا –
1- هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ [الحديد: 3]
وھی پہلا ھے اس سے پہلے کوئی نہ تھا ، وھی آخر ھے اس کے بعد کوئی نہ ھے ، وہ اتنا ظاھر ھے کہ اس سے زیادہ کھُلی اور باثبوت اور کوئی شے نہیں ،، اور وہ اتنا پوشیدہ ھے کہ کوئی چیز اس سے پوشیدہ تر نہیں ،، اور وہ ھر چیز کا دائمی علم رکھتا ھے ،
ا
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۚ فَمَن نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُثُ عَلَىٰ نَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَوْفَىٰ بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا ( الفتح -10)
بے شک جن لوگوں نے آپ کی بیعت کی ھے انہوں نے اللہ کی بیعت کی ھے ، ( صرف نبی ﷺ کا ھی نہیں ) اللہ کا ہاتھ بھی ان کے ہاتھوں کے اوپر ھے ، پس اب جس نے اس عہد کو توڑا تو اس کا وبال اپنی جان پر ھی جھیلے گا اور جس نے اللہ سے کئے گئے عہد کو پورا کیا تو اللہ اس کو اجرِ عظیم عطا فرمائے گا ،،
3- وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ غُلَّتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ يُنفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ [المائدة: 64]
اور یہود کہتے ھیں کہ اللہ کا ہاتھ بندھ گیا ھے ،، ہاتھ ان کے باندھ دیئے گئے ھیں اور لعنت کی گئ ھے ان پر ان کے اس قول کی وجہ سے، بلکہ اللہ کے دونوں ہاتھ کھلے ھوئے ھیں ، خرچتا ھے جیسے چاھتا ھے ،،
4- مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ [ص: 75]
اے ابلیس تجھے کس بات نے اس کو سجدہ نہ کرنے دیا جس کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ھے ،،
5- یَمۡحُوا اللّٰہُ مَا یَشَآءُ وَ یُثۡبِتُ ۚۖ وَ عِنۡدَہٗۤ اُمُّ الۡکِتٰبِ ﴿الرعد – ۳۹﴾.
اللہ مٹا دیتا ھے جو چاھتا ھے اور باقی رکھتا ھے جسے چاھتا ھے اور سب آسمانی کتابوں کی ماں اسی کے پاس ھے ،، یا سب نوشتوں کی ماں جہاں سب کی تقدیریں لکھی ھیں اسی کے پاس ھے ،جب چاھتا ھے جس کی چاھتا ھے تقدیر بدل دیتا ھے ،،
66- أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ مَا يَكُونُ مِنْ نَجْوَىٰ ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَىٰ مِنْ ذَٰلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ( مجادلہ – 7 )
کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ جانتا ھے جو کچھ کہ آسمانوں میں ھے اور جو زمین میں ھے ، نہیں ھوتے تین سرگوشی کرنے والا کہ چوتھا وہ ھوتا ھے ، اور نہ پانچ سرگوشی والے ھوتے ھیں کہ چھٹا وہ ھوتا ھے ، اور نہ اس سے کم یا زیادہ ھوتے ھیں کہ وہ ھوتا ھے ساتھ ان کے جہاں کہیں وہ ھوتے ھیں ،، پھر جتلائے گا ان کو جو انہوں نے کیا قیامت کے دن ، بے شک اللہ ھر چیز کا دائمی علم رکھتا ھے
7- وجوہ یومئذ ناضرہ الی ربھا ناظرہ ( القیامہ)
اس دن بہت سارے چہرے تر و تازہ ھونگے ،اپنے رب کی طرف دیکھ رھے ھونگے ،،
8- ولقد خلقنا الإنسان ونعلم ما توسوس به نفسه ونحن أقرب إليه من حبل الوريد( ق )
حق بات یہ ھے کہ ھم نے انسان کو بنایا ھے اور ھم اس کے نفس کے ڈالے گئے وسوسوں سے بھی آگاہ ھیں،، اور ھم اس کی رگِ جاں سے بھی زیادہ قریب ھیں ،،
اس کے علاوہ احادیث میں بھی اللہ پاک کی مختلف صفات اور آخرت میں اپنے بندوں کے ساتھ کریمانہ مکالمے بیان کئے گئے ھیں کہ جن سے آنکھیں بہہ نکلتی ھیں اور دل رواں ھو جاتے ھیں ،،
9- لقد رضی اللہ عن المومنین اذ یبایعونک – اللہ راضی ھو گیا ایمان والوں سے اس وقت جب وہ آپ سے بیعت کر رھے تھے –
10- غضب اللہ علیھم و لعنھم ،، اللہ ان پر غصے ھوا اور ان پر لعنت کی –
اللہ پاک سمجھتا ھے کہ جب وہ انسان کے ساتھ چہرے یا ھاتھ کا ذکر کرے گا تو انسانی ذھن کی اسکرین پر اسی قسم کا ہاتھ ڈسپلے ھو گا جو اس کی میموری میں موجود ھے ، پھر بھی وہ ان اعضاء کا نام لے کر بات کرتا ھے تو گویا وہ نظر نہ آنے کی تلافی کرتے ھوئے انسان کو اپنے قریب تر رکھنے کے لئے ان کو استعمال فرماتا ھے ، تا کہ وہ انسان کے خیال وتخیل کی گرفت میں رھے ، اگرچہ اس کا ہاتھ ھمارے ہاتھ جیسا نہیں ، اگرچہ اس کا چہرہ ھمارے چہرے جیسا نہیں ، وہ دیکھتا ھے مگر ھماری طرح آنکھ کا محتاج نہیں ، وہ سنتا ھے مگر کان کا محتاج نہیں ، وہ پکڑتا ھے مگر پکڑ کے لئے ہاتھ کا محتاج نہیں ،،
اللہ پاک مشرکوں کے بتوں کے بارے میں سوال کرتا ھے کہ (( . أﻟﮭﻢ أرﺟﻞ ﯾﻤﺸﻮن ﺑﮭﺎ أم ﻟﮭﻢ أﯾﺪ ﯾﺒﻄﺸﻮن ﺑﮭﺎ أم ﻟﮭﻢ. أﻋﯿﻦ ﯾﺒﺼﺮون ﺑﮭﺎ أم ﻟﮭﻢ آذان ﯾﺴﻤﻌﻮن. ﺑﮭﺎ ﻗﻞ ادﻋﻮا ﺷﺮﻛﺎءﻛﻢ ﺛﻢ ﻛﯿﺪون ﻓﻼ ﺗﻨﻈﺮون. )) . کیا تمہارے بتوں کے پاؤں ھیں جن سے وہ چل سکتے ھوں یا ہاتھ ھیں جن سے پکڑ سکتے ھوں یا آنکھیں ھیں جن سے دیکھ سکتے ھوں یا کان ھیں جن سے سن سکتے ھوں ؟؟؟؟ کہو بلاؤ اپنے شریکوں کو پھر کر لو جو میرا کرنا ھے اور مجھے مہلت مت دو-
اگر مشرک پلٹ کر پوچھ لیں کہ ھمارے بتوں کا وجود تو ھے ناں ، تمہارے خدا کا تو کچھ بھی نہیں ، تم پھر اس کو کیوں پوجتے ھو تو کیا جواب دو گے ؟ یہی ناں کہ بل یداہ مبسوطتان، ید اللہ فوق ایدیھم ،،
عرب اسی خدا سے واقف تھے ، اور آج بھی ھیں وہ جب کلام اللہ پڑھتے ھیں تو انہیں اللہ اپنی زبان میں جو کہتا ھے وہ اس کا مطلب وھی لیتے ھیں ،یعنی ید کا مطلب ھاتھ ھی لیتے ھیں ، وجہ کا مطلب چہرہ ھی لیتے ھیں –
.
المختصر یہ کہ ھم اللہ پاک کی طرف سے بیان کردہ اعضاء پر ایمان رکھتے ھیں بغیر اس کی کییفت کا سوال کئے کہ وہ کیسے ھیں ، یعنی اللہ کا ھاتھ کیسا ھو گا یا چہرہ کیسا ھو گا ، اللہ پاک خود فرماتا ھے کہ اس کی مثل کوئی نہیں لہذا اس کی مثال بھی کوئی نہیں ،، امام مالک فرماتے ھیں کہ وہ عرش پر مستوی ھے ، یہ خود اللہ کی دی گئ خبر ھے ،مگر کیسے مستوی ھے اس کے لئے لیس کمثلہ شئ پر ھم ایمان رکھتے ھیں ،کہ اس کے استواء کی مثال نہیں دی جا سکتی بس اس کی تصدیق کی جا سکتی ھے ، اس کی مثل بھی نہیں مگر وہ سنتا بھی ھے اور دیکھتا بھی ھے ، جبکہ اللہ خود جانتا ھے کہ جن کو وہ ید کی خبر دے رھا ھے وہ اس سے ھاتھ ھی مراد لیں گے اور وہ یہ بھی جانتا ھے کہ ید سے ھاتھ اور وجہہ سے چہرے کا خیال آئے بغیر رہ بھی نہیں سکتا ، اس کے باوجود وہ ان کو استعمال کرتا ھے تو کسی حکمت کے تحت ھی استعمال کرتا ھے تا کہ لوگ اس کے قریب آئیں ،،،
No comments:
Post a Comment