Pages

Tuesday, 19 March 2019

کیونکہ میں ایک "بہن" ہوں


مجھے اچھا لگتا ہے ہمیشہ
اپنے بھائ سے ایک قدم پیچھے رہنا 💞
مجھے اچھا لگا جب کبھی اس نے بچپن میں کہا:
میری کلاس میں مت آیا کرو۔ دوست ساتھ ہوتے ہیں۔
(گویا وہ نہیں چاہتا کہ ہر قسم کے لوگ مجھے جانیں)
اچھا لگا جب کبھی اس نے راہ چلتے کہا : اس طرف ہو جاؤ مرد گزر رہے ہیں۔
(گویا وہ میرے ہر قدم پہ میری protection کا ذمہ لیتا ہے💙)
مجھے اچھا لگا جب کبھی بچپن میں وہ میرے لیے سائیکل کے ساتھ ساتھ پیدل چلا۔ 🚲 😀
مجھے اچھا لگا جب اس نے بڑبڑاتے ہوۓ (ہروقت کہیں نہ کہیں جانا ہوتا ہے) کہا : کہاں جانا ہے؟ میں لے جاؤں گا۔
😉😃
(گویا وہ میرے معاملے میں کسی ایرے غیرے پہ اعتبار نہیں کرسکتا💜)
مجھے اچھا لگا جب اس نے کہا : دوسرے شہر میں ہاسٹل میں اکیلی کیسے رہوگی ؟ 😇
گویامیرا ہر کام کے لیے خود نکلنا اسے اچھا نہیں لگے گا💗
مجھے اچھا لگا جب وہ کہتا تھا : اکیڈمی کے اندر رکنا۔ ذرا دیر سے لینے آؤں گا باہر لڑکے کھڑے ہوتے ہیں۔🙂
(گویا وہ مجھے بری نگاہوں سے بچانا چاہتا ہے)
بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب وہ کہتا ہے : اس راستے سے نہیں جانا بہت مرد کھڑے ہوتے ہیں۔ 🙂
(گویا وہ مجھے معاشرے کی گندگی سے بچاتا ہے)
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ کہتا ہے : سوشل میڈیا پہ اپنے نام سے نہ آؤ تو اچھی بات ہے۔ باقی تمہاری مرضی💞 😂
(گویا وہ مجھے خود فیصلے کا اعتماد بھی دیتا ہے اور مان بھی )
مجھے خوشی ہوتی ہے جب میرا بھائ بہنوں سے کہتا
ہے : اندر ہو جاؤ۔ الیکٹریشن کام کرنے آیا ہے۔ 🙂
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ کہتا ہے : اونچی آواز میں مت بولو ۔ باہر دروازے کے قریب لڑکے کھڑے ہیں۔ 😇
(گویا وہ میرے گھر کی چاردیواری کا حصار میری پاکیزگی کے گرد چاہتا ہے)
مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب میرا کوئ بھائ رعب یا مان سے بہن کو Secure کرنے کی کوشش کرتا ہے💕۔
مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے والے موجود ہیں۔💞😊
کیونکہ میں ایک بہن ہوں
کیونکہ میں صنفِ نازک ہوں
کیونکہ میں کمزور ہوں
میرے احساسات کانچ کے ہیں
کیونکہ میں ٹوٹ سکتی ہوں
اس لیے مجھے اچھا لگتا ہے۔
’محافظ’ بھائ کا ہونا ❤
اللہ میرے اور ہر بہن کے بھائیوں کو سلامت رکھے۔ (آمین)
حیا دار بہنوں کے اعتماد سے سر اٹھا کر چلنے کی وجہ ان کے غیرت مند بھائ ہوتے ہیں۔💕
اسی طرح غیرت مند اور پاکباز بھائیوں کے سر اٹھاۓ چلنے کی وجہ باحیا بہنیں ہوتی ہیں ۔ کوشش کریں یہ سر جھکنے نہ پائیں۔ ❤

No comments:

Post a Comment