*جینے کے لیئے ہاتھ میں قـــرآن بہت ہے*
*اســـلام پہ مرنے کو مســلمان بہت ہے*
*ٹوٹی ہوئی مـــیزیں یہ بوســیدہ عمارت*
*ہم اہلِ مـــدارس کو یہ ســـامان بہت ہے*
*تاریــخ نے دیکھے ہیں پلٹتے ہوئے مــنظر*
*بـس تین سو تیرہ کا یہ طــوفان بہت ہے*
*تم لوگ نہ رہنا کہیں طـاقت کے نشے میں*
*کـــــــمزور سےایـــــماں کا نگہبان بہت ہے*
*اللہ مــحافظ ہے شـــریعت کا اے لوگو*
*شـــاید یہ حــــکومت ابھی نادان بہت ہے.*
*~اعظؔمی~*
No comments:
Post a Comment