Pages

Monday, 18 March 2019

*ماں،*


*کیا تعریف کروں میں اس لفظ کی شاید ایسے الفاظ ہی* *نہیں‌بنے جو اس لفظ کی اہمیت کو بیان کر سکے دُنیا کو اگر* *کبھی تولنا ہو تو اُس کے مقابلے میں ماں‌کو دوسری طرف رکھ دو*۔

*ماں،جنت کو پانے کا ایک آسان راستہ۔ماں،جس کا احساس انسان کی آخری سانس تک چلتا رہتا ہے*۔

*ماں،ایک پھول کہ جس کی مہک کبھی ختم نہیں ہوتی۔ماں،ایک سمندر جس کا پانی اپنی سطح سے بڑھ تو سکتا  ہے مگر کبھی کم نہین ہو سکتا*۔۔۔
*ماں،ایک ایسی دولت جس کو پانے کے بعد انسان مغرور ہو جاتا ہے*۔۔۔۔
*ماں،ایک ایسی دوست جو کبھی بیوفا نہیں‌ہوتی*۔
*ماں،ایک ایسا وعدہ جو کبھی ٹوٹتا نہیں۔  ماں،ایک ایسا خواب جو ایک تعبیر بن کر ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے*۔
*ماں،ایک ایسی محبت جو کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ وقت وقت کے ساتھ ستاھ یہ اور بڑھتی رہتی ہے*۔
*ماں،ایک ایسی پرچھائی جو ہر مصیبت سے ہمیں‌بچانے کے لیے ہمارے ساتھ رہتی ہے*۔
*ماں،ایک ایسی محافظ جو ہمیں ہر ٹھوکر لگنے سے بچاتی ہے*۔
*ماں ایک دُعا جو ہر کسی کی لب پر ہر وقت رہتی ہے*۔

*ماں،ایک ایسی خوشی  جو کبھی غم نہیں‌دیتی*۔

🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿🌹🌿

No comments:

Post a Comment