Pages

Friday, 15 March 2019

👈 سنت کی اہمیت ___!!

🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁*

                     

علامہ زین الدین بن رجب رحمہ اللہ تعالی نے لکھا ھے کہ ایک مرتبہ ان کے پاس ایک ایسا شخص آیا جو کفن چور تھا مگر اب وہ اس قبیح حرکت سے باز آچکا تھا اور توبہ کرکے نیکی کی زندگی گزار رہا تھا.. علامہ زین الدین نے اس سے پوچھا.. "تم مسلمانوں کے کفن چراتے رھے ھو اور تم نے مرنے کے بعد ان کی حالت دیکھی ھے.. یہ بتاؤ کہ جب تم نے ان کے چہرے کھولے تو ان کا رخ کس طرف تھا..؟"

اس نے جواب دیا.. "اکثر چہرے قبلے کے رخ سے پھرے ھوۓ تھے.."

حضرت زین الدین رحمہ اللہ تعالی کو بڑا تعجب ھوا کیونکہ دفن کرتے ھوۓ تو مسلمان کا چہرہ قبلہ رخ کیا جاتا ھے.. انھوں نے حضرت امام اوزاعی رحمہ اللہ تعالی سے اس بارے میں پوچھا تو امام اوزاعی رحمہ اللہ تعالی نے پہلے تو تین بار "انا للہ واناالیہ راجعون" پڑھا , پھر فرمایا.. "یہ وہ لوگ ہونگے جو اپنی زندگی میں سنتوں سے منہ پھیرنے والے تھے.."

(احوال القبور واحوال اھلھا الی النشور ص 66)

حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے یہاں اس کا امتیاز نھیں تھا کہ کونسی سنت چھوٹی ھے اور کون سی بڑی ھے بلکہ ان کے نزدیک ھر سنت عظیم ترین تھی.. اس لئے وہ تمام سنتوں پر عمل کرنے کا اھتمام کرتے تھے..!!

حقیقت یہ ھے کہ ذرا سا اھتمام کرنے سے انسان کےنامۂ اعمال میں نیکیوں کا ذخیرہ جمع ھوتا جاتا ھے.. اس لۓ سنتوں پر عمل کرنے کا اھتمام کرنا چاھیے..!!

اللہ رب العزت سے دعا ھے کہ اللہ تعالی ھم سب مسلمانوں کو تاجدار ختم نبوت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتوں سے محبت اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرماۓ.. آمین..!!!

🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁🎁

No comments:

Post a Comment