Pages

Tuesday, 1 January 2019

*حج عمرہ پہ جانے کا نسخہ*

حضرت یوسف بنوری رحمتہ اللہ نے پانچ ایسے عمل بتائے جس کو کرنے کے بعد حاضری نصیب ہوتی ہے.
وہاں بلاوا کبھی یہ دیکھ کر نہیں آتا کہ آپ کے پاس پیسہ ہے یا نہیں بس وہاں سے بلاوا آجائے تو اللّه تعالیٰ ایسے اسباب پیدا فرمادیتے ہیں کہ بندہ حیرت میں مبتلا ہوجا تا ہے.
حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ یہ پانچ عمل اخلاص کی نیت سے کرلیں تو کامیابی ہے.

🥀1- درود شریف کی کثرت کریں یہ عمل مدینے میں حاضری کا سبب بنتا ہے.

🥀2- پیسے حج اور عمرے کی نیت سے جمع کرنا شروع کریں ایک ڈبہ بنالیں دس روپے بھی ہوں تو اس میں اس نیت سے ڈالیں یہ نہ سوچیں کہ دس روپے ہیں سو ہیں دوسو ہیں بس آپ ڈالتے جائیں اب اللّه کا کام ہے وہ آپ کی نیت اور اخلاص کو دیکھ کر اسباب عطا فرمادیں گے.

🥀3- سورہِ حج کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں .بے شک روز پڑھیں یا پھر ہر ایک دو دن بعد پڑھ لیں.

🥀4-راتوں کو اٹھ کر عبادت کرنے کی عادت ڈالیں اللہ کریم ضرور کرم فرمائیں گے.

🥀5- دعا مانگیں تہجد میں ہر نماز میں دعا مانگنا خود پہ لازم کرلیں اللّه سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں اللّه العزت کو مانگنا بہت پسند ہے اللّه سے مانگیں رو کر ، لاڈ سے اس کو منائیں.
اللّه کرم فرمائیں گے.

No comments:

Post a Comment